ETV Bharat / state

اورنگ آباد: کسانوں کو انصاف دلانے کے لیے انوکھا احتجاج - سلیم علی سرور تالاب

مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں کسانوں کو انصاف دلانے کے لیے ایک کسان نے انوکھا احتجاج کیا۔ شہر میں واقع سلیم علی سرور تالاب میں جل سمادھی لینے گیا لیکن دو گھنٹے تک تالاب میں رہا لیکن پولیس کی گزارش کے بعد اس نے جل سمادھی کا فیصلہ واپس لے لیا۔

انوکھا احتجاج
انوکھا احتجاج
author img

By

Published : Oct 6, 2021, 6:59 PM IST

اورنگ آباد کے سلیم علی سرور تالاب میں شہریان کو ایک انوکھا احتجاج دیکھنے کو ملا۔ پھلمبری سے تعلق رکھنے والا کسان منگیش سابڑے ٹیوب کی مدد سے تالاب میں تیرنے لگا، اس کے پاس ایک بوتل بھی تھی۔ خود کو کسان بتاتے ہوئے اس نوجوان نے ضلع انتظامیہ پر کسانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا۔

انوکھا احتجاج

اس کا کہنا تھا کہ 'مراٹھواڑہ میں ہوئی موسلادھار بارش کی وجہ سے کسانوں کی ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی لیکن انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی مدد نہیں ملی۔

نوجوان کا دعوی ہے کہ بار بار نمائندگی کے باوجود ضلع کلکٹر نے کوئی دھیان نہیں دیا جس سے بیزار ہوکر اس نے جل سمادھی لینے کا فیصلہ کیا۔

دو گھنٹے تک جاری اس احتجاج کے دوران پولیس افسران کی درخواست اور ڈیویژنل کمشنر سے ملاقات کی یقین دہانی کے بعد منگیش سابڑے نے جل سمادھی کا فیصلہ واپس لیا اور اسے بحفاظت تالاب سے باہر نکال لیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.