ایسے میں نہ صرف زائرین پریشانی میں مبتلا ہیں جو عمرے کی خواہش رکھتے ہیں بلکہ اس سے زیادہ ٹور ٹراویلس کے مالکان اور ایجنٹ بھی پریشانی میں مبتلا نظر آرہے ہیں۔
ٹراویلس ایجنسی کے مالک لقمان ندوی کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کے بعد حالات بہت خراب ہو گئے ہیں، سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے بعد جو قوانین بنائے ہیں، اس سے کافی پریشانیاں ہو رہی ہیں۔
حج کمیٹی کے ذمے دار مقصود احمد خان کا کہنا ہے کہ 'حج کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ سعودی حکام کی جانب سے عمرے کو لے کر پابندی عائد کرنے کے پیچھے کی بڑی وجہ یہ مانی جاتی ہے کہ حج کے دوران کورونا وائرس کا لوگ شکار نہ ہوں یا اس سے کسی بھی طرح کی دقتیں پیش نہ آئیں۔ اس لئے اس کی تیاریاں ابھی سے ہی کی جا رہی ہیں۔ حالانکہ جس حساب سے تیاریاں جاری ہیں۔ اس سے حج 2020 پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔'