ممبئی: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے ممبئی کی ایک عدالت میں داخل کی گئی چارج شیٹ کے مطابق، تبلیغی جماعت کے افراد نے پیغمبر اسلام کی توہین کا بدلہ لینے کے لیے مہاراشٹر کے امراؤتی میں ایک فارمسسٹ امیش کولہے کو قتل کیا۔ امیش کولہے نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی معطل رہنما نوپور شرما کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔ جس کے بعد اس کا قتل کردیا گیا۔ این آئی اے نے کہا کہ وہ کولہے کو مار کر خوف پیدا کرنا چاہتے تھے۔ Amravati Murder Case
ایجنسی نے کہا کہ کولہے کا 21 جون کو مذہبی جذبات ٹھیس پہنچانے کے الزام میں قتل کیا گیا۔ این آئی اے نے جمعہ کو خصوصی عدالت میں 11 ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی۔ ان تمام افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمین نے کولہے کے قتل کی مجرمانہ سازش رچی تھی۔ اس قتل کے پیچھے جائیداد کا کوئی تنازعہ نہیں تھا۔ این آئی اے نے بتایا کہ کولہے کا بھی ملزمین کے ساتھ کوئی تنازع نہیں تھا۔ ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 120B، 302، 341، 153A، 201 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ Umesh Kolhe Murder Case
این آئی اے نے اب تک امیش کولہے قتل معاملے میں جن ملزمین کو گرفتار کیا ہے ان میں عرفان خان (32)، مدثر احمد عرف سونو رضا شیخ ابراہیم (22)، شاہ رخ پٹھان عرف بادشاہ ہدایت خان (25)، عبدالتوفیق عرف نانو شیخ تسلیم (24) شعیب خان عرف بھوریہ صابر خان (22)، عاطف راشد عادل رشید (22)، یوسف خان بہادر خان (44) شامل ہیں۔ Umesh Kolhe Murder Case
امیش کولہے کے قتل کے بعد یہ شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ قتل لوٹ مار کی نیت سے کیا گیا تھا۔ لیکن 12 دن کی جانچ کے بعد، امراؤتی سٹی پولیس نے واضح کیا کہ قتل نوپور شرما کی پوسٹ وائرل ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے ٹویٹ کیا تھا کہ کولہے قتل کی تحقیقات این آئی اے کو سونپ دی گئی ہے، امراؤتی پولیس نے یہ اطلاع دی۔ Umesh Kolhe Murder Case
یہ بھی پڑھیں : Amravati Murder Case: امراوتی قتل معاملہ، نوپور شرما کی حمایت میں پوسٹ کرنے والوں کو مبینہ دھمکی، آڈیو وائرل