ETV Bharat / state

اوما بھارتی کا ادھو ٹھاکرے کے نام خط

بی جے پی رہنما اوما بھارتی نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو پالگھر میں ہوئے ہجومی تشدد کے تعلق سے ایک خط لکھا جس میں دو سادھو اپنے ڈرائیور سمیت ہلاک ہوگئے تھے

اوما بھارتی کا ادھو ٹھاکرے کے نام پر خط
اوما بھارتی کا ادھو ٹھاکرے کے نام پر خط
author img

By

Published : Apr 21, 2020, 5:23 PM IST

Updated : Apr 21, 2020, 6:15 PM IST

اوما بھارتی نے مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے خط لکھ کر ان کے والد بال ٹھاکرے کی عظمت یاد دلانے کی کوشش کی اور مطالبہ کیا کہ پالگھر میں ہوئے ہجومی تشدد کی وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے پولیس اہلکاروں سمیت تمام ملزمین کو سزا دی جانی چاہیے۔

اوما بھارتی نے خط کی شروعات میں بال ٹھاکرے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ادھو تھاکرے کو کہا کہ آپ ایک عظیم ہستی کے بیٹے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ 'ہجومی تشدد کی وائرل ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو دیکھا گیا ہے جہاں وہ متاثرہ افراد کو بچانے کے بجائے اپنی ذمہ داری سے بچتے ہوئے نظر آرہے ہیں، ان پر قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنا چاہیے۔

بھارتی نے مزید لکھا کہ 'ان پولیس اہلکاروں پر بھی قتل کا الزام ہے، ان پر بھی آئی پی سی 302 کے تحت مقدمہ درج کیا جانا چاہیے، اگر وہ چاہتے تو وہ سادھووں کی جانیں بچا سکتے تھے۔

اپنے بیان میں انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ 'اگر ادھو ٹھاکرے پولیس اہلکاروں سمیت قصورواروں کے خلاف مقدمہ درج کروانے میں ناکام رہے تو وہ بھی اس فعل کا حصہ ہوں گے۔

خط میں بی جے پی کے نائب صدر نے اس ہجومی تشدد پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ادھو ٹھاکرے اس واقعہ کے لیے انفرادی طور پر ذمہ دار نہیں ہوسکتے ہیں لیکن چونکہ یہ تشدد ان کی ریاست میں ہوا ہے، لہذا ادھو ٹھاکرے ذمہ دار ہیں کہ وہ ملزمین کے خلاف کاروائی کریں۔

اوما بھارتی نے مزید لکھا کہ وہ ان سادھوں کی یاد میں ایک دن کا ورتھ(روزہ) بھی رکھیں گی۔

بی جے پی رہنما نے کہا کہ وہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد پالگھر کا دورہ کریں گی۔

Last Updated : Apr 21, 2020, 6:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.