انہوں نے حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت سازی کے بعد وزارت تیار کرنے میں اتنی تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟ اب تک قلمدان تقسیم نہیں کیے گئے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'ریاست اور ملک میں سی اے اے تنازع سو فیصد سیاسی ہے۔ اس کی وجہ سے کسی کی بھی شہریت کو خطرہ نہیں ہے۔ ملک میں اقلیتیں بالخصوص مسلم مذہب کے لوگوں کو اکسانے کا کام شروع ہے نیز سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔'
کیگ نے جو رپورٹ پیش کی ہے، اس کے حوالے سے فڑنویس پر الزام عائد کیے گئے ہیں لیکن انہوں نے کسی بھی طرح کی بدعنوانی ہونے سے انکار کیا ہے۔
جھارکھنڈ انتخابات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فڑنویس نے کہا کہ 'شکست ہوئی ہے لیکن اس سے بی جے پی پیچھے نہیں گئی ہے۔'