ETV Bharat / state

Uddhav Thackeray Slams BJP for Prophet Row: 'ہمیں ہندوتوا سیکھانے والے تم کون۔۔۔؟ ' - مہاراشٹر کی سیاست

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اورنگ آباد میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہانت رسول کے معاملے میں بی جے پی رہنماؤں نے دنیا بھر میں ملک کو شرمندہ کردیا ہے اور اب بھارت سے معافی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ Uddhav Thackeray Slams BJP for Prophet Row

Uddhav Thackeray sahab
شیوسینا مستقبل میں تعمیری سیاست کی طرف گامزن، وزیراعلی کا اعلان
author img

By

Published : Jun 11, 2022, 3:55 PM IST

اورنگ آباد: وزیر اعلی نے اپنے خطاب میں آنجہانی بال ٹھاکرے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بال ٹھاکرے نے کبھی اسلام یا مسلمانوں کے تعلق سے غلط بات نہیں کہی۔ ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے وزیر اعلی کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ گذشتہ چار دہائیوں سے فرقہ پرستی کی سیاست کرنے والی شیوسینا پہلی بار نئے روپ میں نظر آئی۔ شیوسینا کے سربراہ اور مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے اپنے آدھے گھنٹے کی تقریر میں ایک طرح سے شیوسینا کی مستقبل کی حکمت عملی کو واضح کیا اور یہ پیغام دیا کہ وہ تعمیری سیاست کی طرف گامزن ہیں۔ ادھو ٹھاکرے نے صاف کہا کہ ہمارے دلوں میں رام ہیں لیکن ہر ہاتھ کو کام ملے، یہ بھی ہمارا مشن رہے گا۔ بی جے پی ترجمان کی مذموم حرکت پر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ اس سے ملک کو عرب دنیا میں شرمندہ ہونا پڑھ رہا ہے۔

ہمیں ہندوتوا سیکھانے والے تم کون۔۔۔؟

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی کے ترجمان نے پیغمبرﷺ کے خلاف نازیبا تبصرہ کیا۔ کیا ضرورت تھی اس بات کی۔ ہمارے دیوی دیوتاؤں کی توہین ہمیں برداشت نہیں ہوتی، انھیں بھی ہم سے یہی توقع ہے۔ اس گستاخی کا نتیجہ یہ ہوا کہ پورا خلیج عرب متحد ہوگیا اور ہمارے ملک کو گھٹنے ٹیکنے پڑے۔ معذرت خواہی کرنی پڑھی۔ ہمارے وزیراعظم کی تصویر کچرا کنڈی پر لگائی گئی۔ یہ نوبت کس کی وجہ سے آئی۔ بھارت سے معافی کا مطالبہ کیا جارہا ہے جب کہ غلطی بی جے پی کے ترجمان نے کی ہے۔ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ملک میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور روپے کی شرح میں گراوٹ کا ذکر کرتے ہوئے یہ واضح کیا کہ ان ایشوز کو پس پشت ڈالنے کے لیے مذہبی منافرت کو ہوا دی جارہی ہے۔ گیان واپی مسجد کے تعلق سے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بیان کا وزیر اعلی نے خیر مقدم کیا۔ رکن پارلیمان جلیل نے وزیر اعلی کی تقریر کو مثبت پہل سے تعبیر کیا ہے۔

Uddhav Thackeray sahab
شیوسینا مستقبل میں تعمیری سیاست کی طرف گامزن، وزیراعلی کا اعلان

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ روپے کی شرح میں تیزی سے گراوٹ آرہی ہے لیکن ہمیں اس بات کی فکر ہی کہ کس مسجد کے نیچے شیولنگ ہے، تاج محل کے نیچے کیا ہے، گیان واپی مسجد کے نیچے کیا ہے اور ہمیں ہندتوا سکھانے والے تم کون، تمھیں کس نے ہندتوا کا اختیار دیدیا ، موہن بھاگوت نے جو موقف اختیار کیا ہے کہ ہر مسجد کے نیچے شیولنگ ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاریخ کو مٹایا نہیں جاسکتا۔ ہمیں اس لیے اچھا لگا کہ آج ہم نازک دور سے گزر رہے ہیں۔ Uddhav Thackeray welcomes RSS chiefs shivling statement

Uddhav Thackeray sahab
شیوسینا مستقبل میں تعمیری سیاست کی طرف گامزن

اپنے خطاب میں وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے کشمیری پنڈتوں کی پھر سے نقل مکانی پر سوال اٹھایا اور مودی حکومت کی خاموشی پر نکتہ چینی کی۔ اسی طرح وزیر اعلی نے اورنگ آباد کا نام بدلنے کے معاملے میں یہ واضح کردیا کہ پہلے اس شہر کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنایا جائے گا اور اس کے بعد نام تبدیل کیا جائے گا۔ ایک طرح سے ادھو ٹھاکرے نے تبدیلی نام کی سیاست کرنے والوں فی الوقت خاموش کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:

Protests Against Nupur Sharma: اورنگ آباد میں نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.