ETV Bharat / state

وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کرونا ویکسن کی پہلی خوراک لی

وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے آج سہ پہر جے جے اسپتال میں کرونا ویکسن کی پہلی خوراک لی اور اس کی تصویر وزیر اعلی کے دفتر سے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری کی گئی۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ ریشمی ٹھاکرے اور ان کے بیٹے کے علاوہ ریاستی وزیر سیاحت آدتیہ ٹھاکرے بھی موجود تھے۔

وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے
وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے
author img

By

Published : Mar 11, 2021, 9:01 PM IST

مہاراشٹر میں مسلسل کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے سبب کئی علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا ہے، عوام الناس حکومت کی جانب سے جاری گائیڈلائن پر سختی سے عمل نہیں کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے ایک دو دن میں لاک ڈاون سے متعلق فیصلہ لیا جائے گا۔

وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے
وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے

وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے جے جے اسپتال میں کرونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا ہے جبکہ عوام احتیاط برتنے سے گریز کر رہے ہیں تاہم اگر عوام سختی سے عمل نہیں کریں گے تو حکومت اورنگ آباد، ناشک، ناگپور سمیت مہاراشٹر کے دیگر شہروں میں بھی سخت لاک ڈاون لگانے پر غور کرے گی، جن علاقوں میں کورونا کے زیادہ کیسز ہیں وہاں پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔

ریاست میں کرونا متاثرین کی تعداد روز بہ روز تشویشناک حد تک پہنچ رہی ہے، کچھ دن قبل مریضوں کی تعداد کم تھی مگر تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ بدھ کے روز مریضوں کی تعداد 13 ہزار کی تعداد عبور کر گئی ہے، جس کے سبب سے عوام میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ ہم ویکسینیشن تیز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہوسکتا ہے کہ کچھ ہی دنوں میں ہمیں کچھ علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کرنا پڑ سکتا ہے، اس سلسلے میں ہم ایک یا دو دن میں فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں پر کورونا کے معاملات بہت زیادہ ہیں وہاں لاک ڈاؤن نافذ کرنا پڑے گا۔ تمام لوگوں کو کورونا کا حفاظتی ٹیکہ لگانا چاہئے، نیز عوامی مقامات پر غیر ضروری حرکت سے بچنے اور ماسک کا استعمال کرنے، معاشرتی فاصلے کے اصولوں پر عمل کرنے کی اپیل ہے۔ اب بھی صورتحال ہاتھ سے باہر نہیں ہے۔ کووڈ کا ٹیکہ لگنے پر کچھ بھی احساس نہیں ہوتا۔ ویکسین کے بارے میں ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ناگپور میں کورونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ کے سبب حکومت نے 15؍ تا 21؍ مارچ سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران بغیر کسی وجہ سے باہر گھومنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیر اعلی نے دوبارہ عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے اور جو لوگ ویکسین کے اہل ہیں ان کو یہ ویکسین لگانی چاہئے۔ شہریوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی ضرورت ہے اور ہر ایک کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ کرونا کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔ حکومت کی جانب سے حفظ ما تقدم کے طور پر جاری کیے گئے گائیڈلائن جیسے ہاتھوں کی صفائی، ماسک پہننا اور سماجی دوری برقرار رکھنا ضروری ہے، اسکے علاوہ غیر ضروری طورپر گھروں سے باہر جانے سے گریز کیا جانا چاہئے۔

واضح رہے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے آج سہ پہر جے جے اسپتال میں کرونا ویکسن کی پہلی خوراک لی اور اس کی تصویر باقاعدہ وزیر اعلی کے دفتر سےٹوئٹر اکاونٹ پر جاری کی گئی۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ ریشمی ٹھاکرے اور ان کے بیٹے کے علاوہ ریاستی وزیر سیاحت آدتیہ ٹھاکرے بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.