ETV Bharat / state

Thackeray Challenged in The Supreme Court: شیوسینا کے نام اور انتخابی نشان پر الیکشن کمیشن کے حکم کو ٹھاکرے نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا - شیو سینا نام نشان معاملہ

عدالت عظمیٰ کی تین رکنی بنچ نے وکیل سنگھوی کی درخواست پرفی الحال سماعت کی تاریخ دینے سے انکار کر دیا، لیکن ان سے منگل کو دوبارہ درخواست کرنے کو کہا۔ Thackeray Challenged In The Supreme Court

:شندے کے دھڑے شیوسینا الیکشن کمیشن کےحکم کوٹھاکرے نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا

author img

By

Published : Feb 20, 2023, 2:33 PM IST

نئی دہلی: مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کے دھڑے کو اصل شیوسینا کے طور پر تسلیم کرنے اور انتخابی نشان 'تیر کمان' الاٹ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سابق وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے پیر کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس پی ایس نرسمہا اور جے بی پاردی والا کی بنچ کے سامنے عرضی گزار کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل اے ایم سنگھوی نے اس معاملے کو اہم قرار دیتے ہوئے عرضی کی فوری سماعت کی استدعا کی۔ سنگھوی نے خصوصی ذکر کے دوران سپریم کورٹ کے سامنے اس معاملے کو اٹھایا۔

عدالت عظمیٰ کی تین رکنی بنچ نے وکیل سنگھوی کی درخواست پرفی الحال سماعت کی تاریخ دینے سے انکار کر دیا، لیکن ان سے منگل کو دوبارہ درخواست کرنے کو کہا۔ الیکشن کمیشن نے 17 فروری 2023 کو ادھو ٹھاکرے گروپ کو ایک بڑا جھٹکا دیتے ہوئے اپنے حتمی حکم میں کہا تھا کہ پارٹی کا نام 'شیو سینا' اور انتخابی نشان 'تیرکمان 'وزیر اعلیٰ شندے گروپ کے پاس رہے گا۔ الیکشن کمیشن نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ اس نے یہ حکم آئین کے آرٹیکل 324 اور نشانی آرڈر 1968 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پاس کیا ہے۔
یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.