ممبئی: ادھو ٹھاکرے کے ایک معاون نے وزیراعلیٰ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی زیادہ دیر نہیں ہوئی ہے، میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ واپس آئیں، میرے ساتھ بیٹھیں اور شیوسینکوں اور عوام کے درمیان کنفیوژن (جو آپ کی وجہ سے پیدا ہوا ہے) کو دور کریں۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اگر آپ واپس آتے ہیں اور مجھ سے بات کرتے ہیں تو کوئی راستہ نکلےگا۔ پارٹی کا صدر اور خاندان کے سربراہ کے طور پر اب بھی مجھے آپ کی فکر ہے، آپ لوگوں کو کچھ دنوں سے گوہاٹی میں قید کرکے رکھا گیا ہے، آپ لوگوں کے بارے میں روز نئی نئی معلومات مجھے موصول ہوتی ہے، آپ میں سے کئی مجھ سے رابطے میں ہیں، آپ لوگ دل سے ابھی بھی شیوسینا کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے باغی اراکین اسمبلی سے جذباتی اپیل کرچکے ہیں، شروعات میں ان کی ایکناتھ شندے سے بات بھی ہوئی تھی لیکن اس وقت شندے کی جانب سے صاف کردیا گیا تھا کہ بات چیت کا وقت ختم ہوچکا ہے اور اب کچھ نہیں ہوسکتا۔ پارٹی کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ کانگریس اور این سی پی ہماری حمایت کر رہے ہیں۔ سونیا گاندھی بھی ہمارا ساتھ دے رہی ہیں۔ لیکن ہمارے اپنے لوگ ہمارا ساتھ نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہیں نہیں جیت سکتے تھے ہم نے انہیں ٹکٹ دے کر کامیاب کرایا۔ آج وہ ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں۔ ادھو نے کہا کہ بی جے پی نے ہمیں دھوکہ دیا ہے۔ میں تو مستعفی ہونے کے لیے تیار ہوں۔ مجھے اقتدار کا لالچ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Eknath Shinde to Go Mumbai: ہم جلد ہی ممبئی واپس جائیں گے: ایکناتھ شندے