ETV Bharat / state

ادھو ٹھاکرے کی عوام سے کورونا ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل - ریاست کے پاس لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ریاست میں ایک اور لاک ڈاؤن سے بچنے کے لئے لوگوں سے کورونا وائرس (کووڈ -19) سے متعلق رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ایک بار پھر سے پھیل رہا ہے اور ہمارے پاس گائڈ لائنس پر عمل کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے۔

اودھو ٹھاکرے کی عوام سے کورونا ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل

author img

By

Published : Mar 20, 2021, 12:03 PM IST

مہاراشٹر کے سی ایم ادھو ٹھاکرے نے لوگوں کو متنبہ کیا کہ اگر کووڈ 19 کے رہنما اصولوں پر عمل نہیں کیا گیا تو ریاست کے پاس لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

جمعہ کی شام کورونا سے متاثرہ نندوربار ضلع کا دورہ کرنے کے موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر لوگ کورونا کے رہنما خطوط پر عمل نہیں کرتے ہیں تو ریاست کے پاس لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں بچ سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب صورتِ حال مزید خراب ہوچکی ہے۔

ٹھاکرے نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے بچنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ لوگ ویکسین لینے کے بعد بھی کووڈ 19 کے رہنما اصولوں پر عمل کریں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ حکومت عوام کے لیے ہی ہے اور عوام کے ساتھ ہے مگر عوام کی بھی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.