مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کی قومی شاہراہ نمبر-3 پر آج ایک سڑک حادثے میں میاں بیوی کی موت ہوگئی، اس حادثہ کے بعد شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدرفت پوری طرح سے متاثر ہوگئی۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹرک ڈرائیور موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا، اس ضمن میں سماجی کارکن شیخ شفیق نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ موٹر سائیکل دھولیہ کی سمت جارہی تھی اسی دوران پیچھے سے تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر مار دی جس کے سبب موٹر سائیکل پر سور میاں بیوی کی موقعے پر ہی موت ہوگئی اور اس حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا، اس حادثے کلے بعد مشتعل عوام نے قومی شاہراہ پر آمد ورفت متاثر کر دیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس حادثہ میں ہلاک ہونے والے میاں بیوی کا تعلق چالیس گاؤں کے قریب واقع ایک دیہات سے ہے، اس معاملے میں تعلقہ پولیس نے چالیس گاؤں پولیس کی مدد سے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو اس حادثہ کی اطلاع دی۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال میں روانہ کیا گیا، اس کے بعد تمام قانونی مراحل کی تکمیل کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔
اس دردناک حادثہ کے بعد مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل اور سابق رکن اسمبلی شیخ آصف حالات کا جائزہ لینے کے لیے جائے حادثہ پر پہنچ گئے، اس سلسلے میں سابق رکن اسمبلی شیخ آصف نے قومی شاہراہ پر احتجاج بھی کیا، وہیں رکن اسمبلی مفتی اسماعیل نے تعلقہ پولیس اسٹیشن کے انچاج سے ٹریفک نظام کو لے کر بات چیت کی، حادثہ کے بعد اس شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدرفت پوری طرح سے متاثر ہو گئی۔