کولہاپور: ریاست مہاراشٹر میں ضلع ستارا کی پاٹن تحصیل کے مورنا گاؤں میں دیر رات فائرنگ کے نتیجے میں دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے تھانے کے سابق سٹی کونسلر مدن کدم کو مبینہ طور پر فائرنگ کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ رقم کے لین دین کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ مورنا گاؤں میں فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاٹن کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی۔ زخمی شخص کو فوری طور پر ضلع ستارا کی تحصیل کراڈ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس معاملے میں مدن کدم کی پوری جانچ کی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مدن کدم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولس کے مطابق ملزم مدن کدم کا مقتول سے پون چکی اکاؤنٹ کے سودے پر جھگڑا ہوا، اس نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی جس سے دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ دوسرا شدید شخص زخمی ہو گیا ۔ پولیس ابھی تک ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں کر پائی ہے۔ یہ واقعہ کل دیر رات پیش آیا۔ مدن فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ تاہم اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مورنا ویلی کے گوریگھر ڈیم علاقے کے گاؤں والوں نے مدن قدم کے گھر کا گھیراؤ کر لیا۔ اس دوران گاؤں والوں نے نعرے بازی کی۔ مدن کو تحویل میں لینے کا مطالبہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Murder in Alwar الور میں بدمعاشوں نے نوجوان کو گولی مارکر قتل کیا
یو این آئی