ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں جہاں کورونا نے پہلے سے ہی آفت مچا رکھی ہے وہیں کورونا کے علاج میں ہونے والی دوائی کے نام پر کچھ لوگ نقلی دوائیں فروخت کر عوام کو بے وقوف بنانے کا کام کر رہے ہیں۔
اسی حوالےسے محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ کی کوششوں کے بعد ممبئی کے سمتا نگر پولیس تھانے نے 22 لاکھ روپئے کی کورونا کی نقلی دوائیں ضبط کی ہیں۔ساتھ میں پولیس نے اس معاملے میںملوث دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے، اطلاع کے مطابق ان دونوں ملزمین کا تعلق اتر پردیش کے شہر میرٹھ اور دہلی سے ہے۔
فی الحال ممبئی پولیس اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ نقلی دواؤں کی خرید و فروخت کا یہ کالا بازاری ملک کے کتنے شہروں میں پھل پھول رہی ہے۔