ETV Bharat / state

ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے خلاف مزید دو درخواستیں دائر - وصولی کا ہدف دیا

ایڈوکیٹ دھنشیام اپادھیائے اور پونے میں مقیم سماجی خدمتگار ہیمنت پاٹل نے یہ عرضیاں دائر کی ہیں۔

Anil Deshmukh
انیل دیشمکھ
author img

By

Published : Mar 28, 2021, 3:06 AM IST

ممبئی پولس کے سابق کمشنر پرمبیر سنگھ کی جانب سے وزیر اعلی اور ریاستی گورنر کو روانہ کردہ خط میں ریاستی وزیرداخلہ انیل دیشمکھ پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے لکھا کہ دیشمکھ ہر ماہ 100 کروڑ روپے وصولی کا ہدف دیا کرتے تھے۔ سنگھ نے ان معاملات کے خلاف جمعرات کو ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیرداخلہ کے خلاف مزید دو عرضیاں ہائی کورٹ میں دائر کی گئیں ہیں۔ انہوں نے ان معاملات کی تحقیقات مرکزی ایجنسی سی بی آئی سے کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔ ایڈوکیٹ دھنشیام اپادھیائے اور پونے میں مقیم سماجی خدمتگار ہیمنت پاٹل نے یہ عرضیاں دائر کی ہیں۔ دونوں نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو پیرمبیر کے لکھے ہوئے خط کا ثبوت دیا ہے جس میں ان کی درخواست میں دیشمکھ پر الزام لگایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی: غیر مسلموں کی مسجد میں آمد کیوں؟

اپنی درخواست میں اپادھیائے نے لکھا ہے کہ پرمبیر نے دیشمکھ کے خلاف جو الزامات عائد کیے ہیں ان کی گہرائی سے تحقیقات کی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پولیس اور سیاسی رہنماؤں سے صنعتکار مکیش امبانی کی رہائش گاہ کے باہر دھماکہ خیز مواد کی جگہ سے لے کر دیشمکھ کے خلاف لگائے گئے 100 کروڑ وصولی کے ہدف کی سی بی آئی کے ذریعہ آزادانہ تفتیش کی جانی چاہئے۔ جبکہ ہیمنٹ پاٹل نے معطل پولیس آفیسر سچن وازے کے مرتکب جرم پر آنکھیں بند کرنے والے دیشمکھ اور پرمبیر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.