ETV Bharat / state

سرکاری ہسپتال کے وارڈ میں دو گروپوں میں لڑائی، پورا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید - دو گروپوں میں لڑائی سارا واقعہ

Two Groups Clash In Govt Hospital In Aurangabad اورنگ آباد کے سرکاری ہسپتال میں داخل ہو کر کچھ نامعلوم افراد نے ایک مریض پر حملہ کر دیا۔اس میں سرکاری ہسپتال کی ایک ڈاکٹر بھی زخمی ہوگئی، پورا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا، نامعلوم افراد کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سرکاری ہسپتال کے وارڈ میں دو گروپوں میں لڑائی, پورا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 15, 2024, 8:10 PM IST

سرکاری ہسپتال کے وارڈ میں دو گروپوں میں لڑائی, پورا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع سرکاری ہسپتال میں دو گروہوں کے درمیان جھگڑے میں ایک خاتون داکٹر زخمی ہو گئے۔اس واقعے کے بعد ہسپتال میں افراتفری مچ گئی۔

ذرائع کے مطابق اورنگ آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں ایک مریض زخمی حالت میں پہنچا۔ کچھ دیر بعد 10 سے 12 لوگ ہسپتال کے وارڈ میں داخل ہوئے اور وہاں پہلے سے موجود مریض اور اس کے بھائی کی پٹائی شروع کردی، یہ سارا معاملہ وارڈ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ نوجوان مریض کو لوہے کی راڈ سے بھی مار رہے ہیں۔

اس لڑائی کے دوران ایک ریذیڈنٹ ڈاکٹر کے سر پر بھی چوٹ آئی، جس کی وجہ سے یہ ڈاکٹر وارڈ سے باہر چلی گئی تھی، اس دوران اسپتال کے سیکیورٹی اہلکارں نے وارڈ میں پہنچ گئے اور معاملہ سلجھانے کی کوشش کی لیکن لیکن نہ معلوم افراد نے مریض اور اس کے بھائی کی زبردست بھی پٹائی کر دی۔ اس معاملے پر سرکاری ہسپتال کے ڈین نے بتایا کہ اس معاملے میں پانچ سیکورٹی گارڈز کو معطل کردیا گیا ہے، اور سرکاری اسپتال کی جانب سے شہر کے بیگم پورہ پولیس اسٹیشن میں معاملہ بھی درج کیا گیا ہے۔

گھاٹی اسپتال کی رہائشی ڈاکٹر جو شام گئے ڈیوٹی پر تھی کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے لوگ آپس میں لڑ رہے تھے، لیکن اس لڑائی میں اس کے سر پر لوہے کی راڈ لگ گئی، جس کی وجہ سے وہ وارڈ سے باہر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:ملند دیورا کانگریس چھوڑ کر ایکناتھ شندے کی شیوسینا میں شامل ہوئے

جس شخص کے ساتھ وارڈ میں پٹائی ہوئی اس نے بتایا کہ شہر کے سٹی چوک علاقے میں اس کی دکان ہے، اور گاڑی پارک کرنے کی وجہ سے پڑوسی دکاندار نے اس کی لڑائی ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس نے اسکو میڈیکل کے لیے سرکاری اسپتال میں علاج کے لیے بھیجا تھا، لیکن اچانک کچھ لوگ اسپتال میں پہنچ کر اس کے ساتھ مار پیٹ کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.