ETV Bharat / state

Haj Training Camp in Aurangabad اورنگ آباد میں عازمین حج کیلئے دو روزہ تربیتی کیمپ

author img

By

Published : May 14, 2023, 2:27 PM IST

اورنگ آباد میں خدمات حجاج کمیٹی کی جانب سے دو روزہ ھج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس سے ہزاروں عازمین استفادہ کر رہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

اورنگ آباد میں عازمین حج کے لیے دو روزہ تربیتی کیمپ

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں پچھلے 35 برسوں سے خدمات حجاج کمیٹی عازمین کے لیے ہر سال تربیتی کیمپ کا انعقاد کرتی ہے جس میں سفر حج کی مکمل جانکاری دی جاتی ہے۔ یہ تربیتی کیمپ پانچ دنوں پر مشتمل ہوتا ہے جن میں حج کے ارکان کا طریقہ بتایا جاتا ہے۔ اس تربیتی کیمپ کے لیے اورنگ آباد ہی نہیں بلکہ مراٹھواڑہ کے مختلف اضلاع سے بھی لوگ اورنگ آباد پہنچتے ہیں جہاں خواتین کے لیے پردے کا انتظام کیا گیا ہے۔ کیمپ میں آئی خواتین کا کہنا ہے کہ انہیں آڈیو ویژول طریقے سے سفر حج کے بارے میں تفصیلی طور پر بتایا جا رہا ہے۔ خدمات حجاج کمیٹی کے نائب صدر ارشد انجینئر کا کہنا ہے کہ پچھلے 35 برسوں سے بے لوث خدمت کی جا رہی ہے تاکہ اورنگ آباد کے عازمین کو سفر حج کے وقت کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ خدمات حجاج کمیٹی اورنگ آباد کے زیر اہتمام جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم کے سعید ہال میں بروز ہفتہ اور اتوار کو تربیتی کیمپ منعقد کیا گیا جس میں پہلے دن صبح 9 بجے مولانا محمد سیم الدین مفتاحی صدر خدمات حجاج کمیٹی کا افتتاحی خطاب ہوا۔ دس بجے صبح تا ایک بجے دو پہر کارگذار صدر مرزا رفعت بیگ اور ڈاکٹر رحیم تیاری سفر کے سلسلے میں ضروری جانکاری اور ہدایات دیے۔ ٹھیک ایک بجے مفتی محمد نعیم مفتاحی صدر شعبہ افتاء کا ترغیبی خطاب ہوا۔ ظہیر کی نماز کے بعد ساجد انور احرام وعمرہ کے تعلق سے بیان فرمائیں گے۔

عازمین حج بیت اللہ کے سوالات کے جوابات مولانامحمد سیم الد ین مفتاحی دیں گے۔ دوسرے دن صبح ساڑھے نو تا گیارہ بجے حج کے پانچ دن کی تربیت پہلے مولانامحمد قسیم الدین مفتاحی دیں گے اُس کے بعد عزیز قریشی نائب صدر اُسی موضوع پر گیارہ تا بارہ بجے مخاطب ہوں گے۔ اُس کے بعد حج کے پانچ دن خلاصہ اور ضروری باتیں سید ارشد انجینیز بارہ بجے تک ایک بجے تک بتائیں گے۔ ایک بجے مولانا شیخ علیم الدین ندوی ترغیبی خطاب فرمائیں گے بعد میں کھانے کا وقفہ ہوگا۔ ڈھائی بجے دو پہ تا پانچ بجے شام مولانا محمد نسیم الدین مفتاحی کا آداب زیارت مدینہ پر خطاب ہوگا۔ پہلے دن کی نظامت عزیز تریشی اور دوسرے دن کی نظامت ڈاکٹر رحیم انجام دیں گے۔ تربیتی کیمپ میں بچوں کو ہر گز ساتھ نہ لائیں اور بغیر پاس سعید ہال جامعہ اسلامیہ کا شف العلوم میں عازمین حج بیت اللہ کا داخلہ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Additional Haj fee Issue 'اورنگ آباد کے عازمین اپنا امبارگیشن پوائنٹ تبدیل کرسکتے ہیں'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.