ممبئی: مرکزی حکومت کی جانب سے تعاون نہ ملنے اور اجرت پر نظر ثانی 5 سال سے زیر التوا ہونے سے پریشان پبلک سیکٹر جنرل انشورنس کمپنیوں(پی ایس جی آئی سی ایس) کے 58 ہزار سے زیادہ ملازمین 27 اور 28 جولائی کو دو روزہ ہڑتال پر جائیں گے اور اپنا احتجاج درج کرائیں گے۔ ان میں چار پریشان حال پی ایس جی آئی سی ایس کمپنیاں ہیں جن میں دی اورینٹل انشورنس کمپنی لمیٹیڈ (ہیڈ کوارٹر نئی دہلی )، نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹیڈ (ہیڈ کوارٹر کولکاتہ میں )، یونائٹیڈ انڈیا انشورنس کمپنی لمیٹیڈ (چنئی) اور دی نیو انڈیا ایشیورنس کمپنی لمیٹیڈ (ممبئی)شامل ہیں۔
انشورنس کمپنی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ آخری اجرت پر نظرثانی یکم اگست 2012 سے پانچ سال کے لیے مکمل ہوئی جو 31 جولائی 2017 کو ختم ہوگئی تھی۔ تاہم یکم اگست 2017 سے اجرت پر نظر ثانی زیر التواء ہے اور 31 جولائی 2022 کو پانچ سال مکمل ہوجائیں گے۔ Public Sector General Insurance Company