زخمی شدہ افراد کو علاج و معالجے کے لیے مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں سب کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حادثے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
ہلاک شدہ افراد کی شناخت گجرات کے رہنے والے راکیش شاہ، گجرات کی رہنے والی پرتیبھا شاہ، پنویل مہاراشٹر کے رہنے والے بی ڈی جادھو، نوناتھ نولے، آکاش چوہان اور دلیپ چندنے کے طور پر ہوئی ہے۔
دیگر دو افراد مقامی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔