ETV Bharat / state

Malegaon Violence Case: مالیگاؤں تشدد معاملے میں چھبیس افراد کی ضمانت منظور

ایڈووکیٹ عبدالعظیم خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'گزشتہ روز مالیگاؤں تشدد معاملے میں گرفتار 30 افراد کی درخواست ضمانت مقامی عدالت میں داخل کی گئی۔ جس میں سے 26 افراد کی درخواست ضمانت عدالت نے منظور کرلی جبکہ دیگر 4 افراد کی ضمانت مسترد کردی۔ Advocate Abdul Azeem Khan on Malegaon Violence Case

چھبیس افراد کی درخواست ضمانت منظور، چار کی مسترد

author img

By

Published : Mar 25, 2022, 11:57 AM IST

مالیگاؤں تشدد معاملے میں گرفتار 30 افراد کی درخواست ضمانت مقامی عدالت میں داخل کی گئی۔ جس میں عدالت نے 26 افراد کی درخواست ضمانت منظور جبکہ دیگر چار افراد کی ضمانت مسترد کردی۔ مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں اہانت رسول ﷺکے خلاف 12 نومبر 2021 بروز جمعہ کو بند منایا گیا تھا وہیں اس دوران تشدد پھوٹ پڑا۔ Twenty six people got bail in Malegaon violence case

مالیگاؤں تشدد معاملہ

اس معاملے میں مقامی پولیس نے تقریباً 50 سے زائد افراد کو گرفتار کیا اور ان پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ اس معاملے میں اب یکے بعد دیگرے درخواست ضمانت منظور ہورہی ہے۔ اس تعلق سے ایڈووکیٹ عبدالعظیم خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'سٹی پولیس اسٹیشن میں درج مقدمہ نمبر 75/2021 میں گرفتار 30 افراد کی درخواست ضمانت مقامی عدالت میں داخل کی گئی۔ جس میں سے 26 افراد کی درخواست ضمانت عدالت نے منظور کرلی جبکہ دیگر 4 افراد کی ضمانت مسترد کردی۔ وہیں اس معاملے میں ایڈووکیٹ عارف شیخ نے کہا کہ 'عائشہ نگر پولیس اسٹیشن میں درج مقدمہ نمبر 76/2021 جس میں 21 افراد کو ملزم بنایا گیا تھا اب تک اس مقدمہ میں کسی بھی افراد کی ضمانت نہیں ہوئی ہے۔ لہذا عائشہ نگر پولیس اسٹیشن میں درج مقدمات کی سماعت 28 مارچ کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: مالیگاؤں تشدد: پانچ مقدمات درج، 16 افراد حراست میں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.