ممبئی: اگلے ماہ 9 اکتوبر کو آل انڈیا خلافت کمیٹی کے زیر اہتمام جلوس عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم میں تشار گاندھی کو مدعو کیا گیا ہے۔ وہ جلوس کی قیادت کرسکتے ہیں۔ عیدمیلاد النبیﷺ 9 اکتوبر کو منایا جائے گا۔ تشار ارون گاندھی بابائے قوم مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے ہیں۔ اور اس مرتبہ مہمان خصوصی کے طور پر جلوس عید میلاد النبی کی قیادت کر سکتے ہیں۔
تشار گاندھی 17 جنوری 1960 کو مہاراشٹر کے اکولا میں ارون اور سورنندا گاندھی کے ہاں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ایک اداکار تھے۔ والدہ ایک محقق تھیں۔ تشار کی پرورش ممبئی کے مضافاتی علاقے سانتاکروز میں ہوئی۔ انہوں نے مقامی گجراتی میڈیم اسکول آدرش ونے مندر میں تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پرنٹنگ ٹیکنالوجی، ممبئی سے پرنٹنگ میں ڈپلومہ حاصل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Abu Asim Azmi Slams BJP مہاراشٹر کو کمزور کرنے کی کوشش ناقابل برداشت، ابوعاصم اعظمی
تشار گاندھی ممبئی میں رہتے ہیں۔ 1985 میں انہوں نے سونل ڈیسائی سے شادی کی۔ ایک سے ان کے 2 بچے ہیں۔ ایک بیٹا ویوان گاندھی اور بیٹی کستوری گاندھی۔ کستوری کا نام کستوربا گاندھی کے نام پر رکھا گیا۔ تشار گاندھی 1998 میں وڈودرا، گجرات میں مہاتما گاندھی فاؤنڈیشن کے قیام کے لئے مشہور ہیں۔ یہ اب ممبئی میں واقع ہے (اور وہ اب بھی اس کے صدر ہیں)۔1996 سے وہ لوک سیوا ٹرسٹ کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔