ETV Bharat / state

Yakub Memon Grave Lighting Issue یعقوب میمن کی قبر پرلائٹس ہونے کی تصاویر کا کیا ہے سچ، جانیے

ممبئی بم دھماکہ معاملے پھانسی کی سزا پانے والے یعقوب میمن کی قبر پر لائٹس ہونے کی تصاویر کا سچ کیا ہے جانیے اس رپورٹ میں۔ Yakub Memon grave Lighting Issue

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 8, 2022, 4:49 PM IST

Updated : Sep 8, 2022, 5:10 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی بم دھماکہ معاملے پھانسی پانے والے یعقوب میمن کی قبر پر لائٹس سے سجاوٹ ہونے پر ایک تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس معاملے میں ای ٹی وی بھارت نے مرین لائنز میں واقع بڑا قبرستان میں یعقوب میمن کی قبر کا جائزہ لیا۔ یعقوب میمن فیملی کی قبر کے ارد گرد سفید سنگ مرمر لگے ہوئے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ قبر صرف میمن فیملی کے لیے مختص نہیں ہے، بلکہ اس اور میں کئی لوگوں کی قبریں ہیں۔Yakub Memon grave Lighting Issue

یعقوب میمن کی قبر تنازع کا سچ

اس سلسلے میں جامع مسجد بڑا قبرستان کے چئیرمین شعیب خطیب نے بتایا کہ جو لوگ یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ یعقوب میمن کی قبر پر لائٹس لگائی گئی ہیں یہ بات سراسر غلط ہے، دراصل جہاں یعقوب میمن کی قبر ہے اس سے متصل غسل خانہ موجود ہے جہاں اندھیرا رہتا ہے، اسی اندھیرے کو دور کرنے کے لیے لائٹس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جسے ہم نے اب خود ہی ہٹا دیا ہے تاکہ کوئی نیا تنازع کھڑا نہ ہو۔'

دوسری جانب یعقوب میمن کی قبر کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد کئی الزامات لگنے لگے ہیں۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ ادھو ٹھاکرے کے دور اقتدار میں یعقوب میمن کی قبر کو مقبرے میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ بی جے پی لیڈر رام کدم نے کہا ہے کہ ادھو ٹھاکرے، شرد پوار اور راہُل گاندھی کو ممبئی کے لوگوں سے معافی مانگنی چاہیے۔

واضح رہے کہ یعقوب میمن کو سنہ 1993 کے ممبئی دھماکوں کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا، عدالت نے انہیں سزائے موت سنائی تھی اور پھانسی کے بعد یعقوب میمن کو 30 جولائی 2015 ممبئی کے مرین لائنز میں واقع بڑا قبرستان میں دفن کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Yakub Memon's Grave Issue یعقوب میمن کی قبر پر لائٹس لگانے سے تنازع، پولیس نے لائٹس ہٹوائی

Last Updated : Sep 8, 2022, 5:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.