ETV Bharat / state

بھیونڈی: بیوی کو فون پر تین طلاق

ریاست مہاراشٹر کے صنعتی شہر بھیونڈی میں موبائل فون پر تین طلاق کا انتہائی سنسنی خیز معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پر بھیونڈی پولیس نے مقدمہ درج کر تحقیقات شروع کردی ہے۔

triple talaq case registere in bhiwandi
شوہر نے بیوی کو فون پر تین طلاق دیا
author img

By

Published : Sep 7, 2020, 7:58 PM IST

بھیونڈی پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھیونڈی شہر کے شاستری نگر میں واقع نوشین نامی 24 برس کی خاتون اپنے شوہر خالد حسین شیخ کے ساتھ رہ رہی تھی۔ گزشتہ ماہ 29 اگست کو نوشین غیبی نگر واقع اولیاء مسجد کے احاطے میں اپنے مائیکے گئی تھی۔

دیکھیں ویڈیو

متاثرہ خاتون کے مطابق اس کے شوہر نے موبائل پر فون کرکے کہا کہ وہ اپنی والدہ کے گھر کیوں گئی ہے؟ اسی اثناء میں بات چیت کرتے ہوئے معاملہ گالی گلوچ تک پہنچ گیا اور خاتون کا الزام ہے کہ اس کے شوہر نے موبائل پر ہی کہا کہ اب مجھے تیرے ساتھ نہیں رہنا ہے اور میں تجھے ابھی اسی وقت طلاق دیتا ہوں یہ کہتے ہوئے اس نے تین طلاق دے دیا۔

مزید پڑھیں:

'بی ایم سی نے میرے دفتر پر قبضہ کر لیا'

اس کے بعد متاثرہ نوشین نے شانتی نگر پولیس اسٹیشن میں اپنے شوہر خالد کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 323 اور 506 سمیت مسلم خواتین کے حقوقِ تحفظ کے قانون کی دفعہ 4 کے تحت مقدمہ درج کرادیا ہے۔ جس کی تفصیلی تحقیقات پولیس سب انسپکٹر ہوناجی چرماڑے کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.