ETV Bharat / state

مالیگاؤں: گرنا و موسم ندی کے سنگم پر ٹریٹ مینٹ پلانٹ کا کام جاری - ٹریٹ مینٹ پلانٹ

مجلس اتحاد المسلمین کے شمالی مہاراشٹر کے صدر ڈاکٹر خالد پرویز نے بتایا کہ سوئیگاوں کلکٹر پٹہ کا گندا پانی مشرقی حصے میں لاکر صاف کیا جائے گا جس سے عوام کی صحت کو خطرہ لاحق ہے۔

Treatment plant work
Treatment plant work
author img

By

Published : Jun 20, 2021, 7:13 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں مونسپل کارپوریشن نے گرنا اور موسم ندی کے سنگم کے قریب ہیرا پورہ سے متصل پورنی ٹیکنیک والے ٹریٹ مینٹ پلانٹ کو نصب کرنے کی تیاری میں ہے، جس میں سوئیگاوں کلکٹر پٹہ بستیوں کا گندا پانی اس علاقے میں صاف کرکے کچرا الگ کیا جائے گا اور اس کے بعد مالدہ ایس ٹی پی پلانٹ تک روانہ کیا جائے گا، جس کے باعث ہیرے پورا مالدہ شیوار تک پورے گردوار وارڈ کی عوام کی صحت کو خطرہ لاحق ہے۔

اس سلسلے میں مجلس اتحاد المسلمین کے شمالی مہاراشٹر کے صدر ڈاکٹر خالد پرویز نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز انہوں نے مونسپل کارپوریشن کمشنر بھالچندر گوساوی کو تفویض کیا اور انتباہ دیا کہ اس پلانٹ کو مغربی حصے میں کلکٹر پٹے کے نزدیک کسی دوسری جگہ نصب کیا جائے۔

Treatment plant work

ڈاکٹر خالد پرویز نے کہا کہ مونسپل کارپوریشن کا مالدہ شیوار میں ایس ٹی پی پلانٹ جاری ہے جو کہ جدید سہولیات کے تناظر میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیرا پورے کے اطراف میں جو ٹریٹ مینٹ پلانٹ بنایا جارہا ہے اسے این بی بی آر کہا جاتا ہے۔ جو پورنی ٹیکنیک کا ہے اور نئی ٹیکنیک کے پلانٹ کو ایس بی آر کہا جاتا ہے۔

ڈاکٹر خالد پرویز نے کہا کہ این بی بی آر کھلا ہوگا، جس کے آس پاس گندے پانی اور کچرے کا انبار ہوگا، واضح رہے کہ کئی علاقوں اور مونسپل کارپوریشنوں نے اس پلان کو مسترد کردیا ہے لیکن مالیگاؤں مونسپل کارپوریشن اس پلانٹ کو یہاں نصب کرکے شہریوں کی زندگی سے کھلواڑ کرنا کی کوشش کر رہی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.