ETV Bharat / state

ناگپور کا کورونا واریئر پیارے خان جس نے 32 آکسیجن ٹینک ڈونیٹ کئے - مہاراشٹر میں کورونا وائرس

ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور کے رہنے والے پیارے خان نامی شخص نے آکسیجن کے 32 ٹینک ڈونیٹ کئے۔ پیارے خان پیشے سے ٹرانسپورٹ کا کام کرتے ہیں۔

Pyare Khan donate oxygen for Covid 19 Patient

author img

By

Published : Apr 25, 2021, 10:22 PM IST

کورونا وائرس کے اس دور میں سب سے زیادہ ریاست مہاراشٹر متاثر ہے جہاں روزانہ اوسطاً 50 ہزار سے زائد کیسز آرہے ہیں اور اس پر ستم ظریفی یہ کہ آکسیجن کی قلت کی وجہ سے اموات بھی ہو رہی ہیں۔

کورنا واریئر پیارے خان

ایسے میں مہاراشٹر کے شہر ناگپور کے رہنے والے ٹرانسپورٹ کاروباری پیارے خان نے آکسیجن کی قلت کو دیکھتے ہوئے 32 ٹینک آکسیجن ڈونیٹ کر کے انسانیت کی مثال قائم کی۔

آکسیجن ٹینکروں کی کمی کی وجہ سے مہاراشٹر میں صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے اور اس کے لیے مرکزی وزیر نتن گڈکری کی مدد سے دوسری ریاستوں سے آکسیجن کے 10 ٹینکر ملے۔ یہ آکسیجن کی پہلی کھیپ جس سے شہر کے ہستالوں میں آکسیجن کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

پیارے خان اور وسیم خان کو اس مشکل وقت کے دوران مختلف ریاستوں سے دس ٹینکر ملے۔

پیارے خان نے کہا کہ ایک ٹرانسپورٹر کی حیثیت سے میں نیشنل ایسوسی ایشن کا ممبر ہوں۔ میں اس کے بارے میں سب کو جانتا ہوں۔ میں نے یہ معلوم کرنے کے لیے فون کیا کہ پورے ملک میں ٹینکر کیسے مل سکتے ہیں اور 10 ٹینکر دستیاب ہوگئے۔

بی جے پی کے شہری صدر اور ایم ایل اے پروین ڈٹکے نے کہا کہ مرکزی وزیر نتن گڈکری کی کاوشوں سے آکسیجن فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔ اب جب ٹینکر دستیاب ہیں۔ انتظامیہ، کلکٹر کے توسط سے اس کی قلت پر قابو کر لیں گے۔ اس سے نقل و حمل کے پیشہ ور افراد کی کاوشیں قابل قدر ہوگئیں۔

واضح رہے کہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ملک میں ہاہاکار مچا ہوا ہے اور کئی مریضوں کی جان بھی جاچکی ہے۔ ایسی صورتحال میں پیارے خان کی کوششیں یقیناً کسی کورونا واریئر سے کم نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.