ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں ضلع ایس پی سچن پاٹل اور ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے چارج سنبھالنے کے بعد اپنا کام شروع کردیا. نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے ساتھ ہی انہوں نے شہر کا دورہ کیا.اور شہر کی مختلف تنظیموں سے ملاقات کرنے بعد امن و امان اور عوام کی جان و مال کی حفاظت، بنیادی مسائل کا حل اور کرائم کنٹرول، ٹریفک مسائل کو حل کرنے کا یقین دلایا-
اس ضمن میں مقامی ٹریفک پولس محکمہ کے انچارج شیخ بشیر شیخ کریم نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران بتایا کہ جاری ماہ نومبر میں 40 ہزار سے زائد کا جرمانہ وصول کیا گیا ہے- موٹر سائیکل ایکٹ کے تحت گاڑیوں کے کاغذات نہ ہونا، گاڑیوں کی نمبر پلیٹ نہ ہونا، گاڑیوں پر دو سے زائد افراد کا سوار ہونا، گاڑی سوار کا ہیلمیٹ نہ پہننا اور غیر قانونی طریقے سے گاڑیاں چلانا وغیره معاملوں میں ٹریفک پولس محکمہ نے جاری ماه نومبر 2020 میں 610 گاڑیوں پر کاروائی کرتے ہوئے 40 ہزار 200 کا جرمانہ وصول کیا ہے-
واضح رہے کہ شہر میں بڑھتے حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کے نظام کو درست کرنے کیلئے مقامی ٹریفک پولس محکمہ کی جانب سے یہ قانونی کاروائی کی جا رہی ہے ۔
مالیگاؤں: ٹریفک پولیس محکمہ نے 40 ہزار سے زائد کا جرمانہ وصول کیا - Sheikh Bashir Sheikh Karim in charge of Traffic Police Department
مالیگاؤں میں مقامی ٹریفک پولیس نے رواں ماہ میں 610 گاڑیوں پر کاروائی کرتے ہوئے 40 ہزار 200 کا جرمانہ وصول کیا ہے-
![مالیگاؤں: ٹریفک پولیس محکمہ نے 40 ہزار سے زائد کا جرمانہ وصول کیا مالیگاؤں: ٹریفک پولس محکمہ نے 40 ہزار سے زائد کا جرمانہ وصول کیا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-9530110-181-9530110-1605239447445.jpg?imwidth=3840)