ETV Bharat / state

traders face huge probelm میٹرو کے کام کے سبب گرانٹ روڈ علاقے کے دوکاندار پریشان

author img

By

Published : Aug 16, 2022, 8:22 PM IST

Updated : Aug 17, 2022, 6:52 PM IST

ممبئی کے گرانٹ روڈ علاقے میں میٹرو كے تعمیراتی كاموں سے گرانٹ روڈ كے قریب كاروبار كرنے والے دكانداروں اور تاجروں میں اپنے مستقبل كو لے كر انتظامیہ كے خلاف ناراضگی پائی جارہی ہے۔لیكن انتظامیہ كی جانب سے تاجروں اور دكانداروں كو كسی بھی قسم كی یقین دہانی نہیں كرائی گئی traders face huge probelm

traders face huge probelm
16118883_metro

بھارت كے تجارتی شہر ممبئی كے گرانٹ روڈ میں میٹرو كی تعمیراتی كاموں كی وجہ سے عام لوگوں میں جہاں ایك طرف بہترین آمدرفت ملنے كی امید پر خوشی پائی جا رہی ہے دوسری طرف دكانداروں اور تاجروں كی پریشانیوں كی وجہ بن رہی ہے۔تعمیراتی كاموں كی وجہ سے ان كا كاروبار پوری طرح سے ٹھپ پڑ گیا ہے۔

traders face huge probelm

اسی درمیان ممبئی کے گرانٹ روڈ علاقے میں عدنان شعیب بخاری . کرن کیول بجاج جیسے 44 کاروباری یہاں ایسے ہیں جو طویل عرصے سے یہاں کاروبار کر رہے ہیں ۔یہاں 5 برس پہلے سب کچھ ٹھیک تھا لیکن ان برسوں كے درمیان سب کچھ تہس نہس ہو چکا ہے ۔یہاں کاورباری اب خون کے آنسو رو رہے ہیں کیونکہ میٹرو کا کام چلنے کے سبب ان سب کا کاروبار پوری طرح سے ٹھپ ہو چکا ہے۔گرانٹ روڈ اور اس كے اطراف میں رہنے والے چھوٹے بڑے دوکانداروں كا برا حال ہے ۔

یہ بھی پڑھیں Shiv Sena Tiranga Rally : شیوسینا کی ترنگا ریلی کے دوران اذان کے وقت ڈی جے بند کیا گیا

کرن کول بجاج کی مٹھائی کی یہ دوکان گزشتہ 50 برسوں سے چل رہی ہے گرانٹ روڈ جیسے علاقے میں ہونے کے سبب ہر خاص و عام کی توجہ کا مرکز ہے ..لیکن دوکان کے سامنے میٹرو کے اس کام کے سبب دوکان پر اب لوگ آنے سے قاصر ہیں۔ كاروبار متاثر ہونے كے سبب كاروباری اپنے مستقبل كو لے كر بھی پریشان اور خوگزدہ ہیں۔

دوکاندار مہاراشٹر حکومت سے یہ اپیل کر رہے ہیں کہ یا تو اس کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے یا اس کے لئے کوئی خاطر خواہ راستہ نکالا جائے جس سے 5 برسوں سے کاروبار کو ہونے والے نقصانات کو پورا کیا جا سکے۔ دوسرے دوکانداروں کا کہنا ہے کہ جس طرح سے میٹرو ریل انتظامیہ نے اپنی سہولت کے مطابق اس راستے کو صرف ایک طرف(one way) کیا ہے اگر دونوں جانب شروع کرے تو اس سے ایک حد تک راحت مل سکتی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ اس علاقے میں دوکانداورں کے ساتھ ساتھ 500 ملازم ایسے ہیں جو دوکانداورں کے اس کاروبار پر منحصر تھے۔ روزی روٹی کا سلسلہ بند ہونے کے سبب اپنے وطن واپس لوٹ چکے ہیں جبکہ کچھ کاروباری ایسے بھی ہیں جو اب یہاں سے دوکانیں فروخت کر کے کہیں اور کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔

Last Updated : Aug 17, 2022, 6:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.