ETV Bharat / state

جہیز میں 21 ناخنوں والا کچھوا اور مخصوص نسل کے کتا کا مطالبہ

author img

By

Published : Jul 25, 2021, 9:16 PM IST

معاشرے میں لڑکی کا رشتہ طے کرتے وقت جہیز کا مطالبہ ایک عام بات ہے، لیکن کیا آپ نے سنا کہ جہیز میں 21 ناخنوں والا کچھوا اور مخصوص نسل کا کتا مانگا گیا، کچھوا دینے سے انکار کرنے کی صورت میں لڑکے والوں نے شادی سے انکار کردیا، ایسا سنسنی خیز الزام متاثرہ لڑکی کے والد نے لگایا ہے۔ پولیس اس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

tortoise with 21 nails and a special breed of dog demanded in dowry in aurangabad
جہیز میں 21 ناخنوں والا کچھوا اور مخصوص نسل کے کتا کا مطالبہ

ہر ماں باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی بیٹی کا رشتہ اچھے خاندان میں طے ہو۔ اورنگ آباد کے ایک کاروباری نے اپنی بیٹی کا رشتہ ناسک کے ایک سابق ملٹری مین کے بیٹے سے طے کیا۔

جہاں سے دو لاکھ روپیے جہیز کی رقم اور ایک بُلیٹ موٹر سائیکل پر باہمی رضامندی ہوگئی۔

لڑکی کے والد کا الزام ہے کہ رشتہ طے ہونے کے بعد لڑکے والوں کی مانگ بڑھتی گئی، جس میں رقم کے علاوہ عجیب وغریب مطالبات شامل تھے۔

دیکھیں ویڈیو

لڑکی کے والد کا دعویٰ ہے کہ لڑکے والوں نے جہیز میں 21 ناخنوں والا کچھوا اور مخصوص نسل کا کالا کتا بھی مانگا تھا۔

عثمان پورہ پولیس اسٹیشن میں اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس اس بات کی جانچ میں مصروف ہے کہ ملزمین نے عجیب وغریب مطالبہ کیوں کیا؟ کہیں جادو ٹونا اس کی وجوہات تو نہیں، یا پھر رشتہ طے نہ ہونے کی صورت میں لڑکی والوں کی طرف سے بے بنیاد الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

National Parents Day: والدین دنیا کی عظیم نعمت

ادھر لڑکی کے والدین انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اس پورے معاملے کی سچائی کو معلوم کرنا پولیس کا کام ہے، لیکن اگر الزام کو سچ مان لیا جائے تو جہیز کی لعنت اور عجیب وغریب مطالبات ہمارے سماج میں توہم پرستی اور اندھی عقیدت معاشرے کے لیے مایوس کن ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.