مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ایس سی سی میں ٹاپ کرنے والے طلباء اور نییٹ امتحان میں ٹاپ کرنے والی جالنہ کی طالبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک تہنیتی جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں شہر کی معزز شخصیات نے بچوں کو انعامات سے نوازا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ SSC and NEET Toppers get Honor
اس موقع پر شہر کی نامور شخصیتوں نے بچوں کی رہنمائی کی۔اپیکس ہسپتال کے ڈاکٹر ماجد نے طلباء کو یہ نصیحت کی کہ آپ اعلی تعلیم کے لئے اپنا گول سیٹ کریں اس کے ساتھ مزید آپ کو ایک یا دو آپشن اور رکھنا چاہیے تاکہ آپ کا اولین مقصد پورا نہ ہو تو آپ دوسرے یا تیسرے مقصد کے تحت آپ کا مقصد تعلیم پورا کر سکیں اور کامیاب زندگی گزار سکیں۔ Educator Advice to Students
ڈاکٹر ماجد نے قرآن و حدیث کی روشنی میں حضرت لقمان کی جانب سے اُن کی اولاد کے حق میں کی گئی نصیحت جس کا ذکر قرآن مجید میں موجود ہے اس کو پیش کرتے ہوئے طلبہ و طالبات کو مستقبل میں کامیاب بننے کے راستے بتائے۔ Students Get Honors in Aurangabad