پٹرول پمپ پر ٹوائلٹ، واش روم پینے کا پانی دستیاب رکھنا حکومت نے ضروری قرار دیا ہے۔اگر یہ بنیادی سہولت پٹرول پمپ پر موجود نہیں ہوتو تو ان کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔لیکن کورونا وباء کی ہدایات کے سبب ٹوائلٹ باتھ رومز بند کردیے گئے تھے۔ مگر حکومت نے اب لاک ڈاؤن میں راحت دی ہے۔ اس کے باوجود ممبئی کے کچھ پٹرول پمپز کے مالکان کی من مانی کی وجہ سے عوام بنیادی سہولت سےقاصرہے۔
ای ٹی وی کے نمائندے نےممبئی کی گنجان آبادی والے علاقے کرافورڈ مارکیٹ میں واقع پٹرول پمپ پر جب ٹوائلٹ کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے باہر کا راستہ دکھایا اور خود کے پٹرول پمپ پر موجود ٹوائلٹ کے مرمت کی وجہ بتائی۔
ممبئی کے رے روڈ پر واقع ایک پٹرول پمپ پر بھی جب مقفل ٹوائلٹ کی چابی مانگی گئی تو انھوں نے دینے سے انکار کردیا،اور کہا کہ یہ صرف ملازمین کے لیے ہے۔
لاک ڈاون میں نرمی اور حالات کے بہتر ہونے کے باوجود پٹرول پمپ انتظامیہ کے رویے سے عوام کو پریشانی اٹھانی پڑ رہی ہے۔