شہر کے اہم مقامات سمیت وسرجن کے راستوں اور گھاٹوں کی نگرانی کے لیے پولیس نے 70 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔
وسرجن کے دوران حساس راستوں پر ڈرون کیمروں سے بھی نگرانی کی جائے گا۔
اس مذہبی تقریب کے دوران کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو اس کے لئے وسرجن کے دوران شہر میں مالبردار گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
اس کے لیے 14 مختلف راستوں کو تبدیل کردیا گیا ہے۔
ڈی سی پی راج کمار شندے نے شہر میں نظم ونسق کو برقرار رکھنے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کا بندوبست کیا گیا ہے۔
وسرجن کے دوران دو ڈی سی پی، تین اے سی پی، 25 پی اے آئی، 80 اے پی آئی اور پی ایس آئی، 800 پولیس اور ہوم گارڈ سمیت ایس آر پی کی دو کمپنیاں لگائی گئی ہیں۔
گنیش وسرجن میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو اس کے لئے وسرجن کے دوران شہر میں بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔
کلیان سے آنے والے ایس ٹی،کے ڈی ایم ٹی اور ٹی ایم ٹی سمیت بڑے گاڑیوں کو سائی باباکے پاس، تھانے کی جانب سے آنے والی ایس ٹی اورٹی ایم ٹی سمیت دیگر بسوں کو انجور پھاٹا، واڑہ کی جانب سے آنے والے گاڑیوں کو ندی ناکہ، ناسک کی جانب سے آنے والے گاڑیوں کو چاوندرا اورکھاڑی پار سے آنے والی گاڑیوں کو شیواجی چوک کے قریب روک دیا جائے گا۔
وسرجن کے دوران ٹریفک میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے اس کے لئے متبادل راستوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کی طرف سے اس طرح سے 16 راستوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔