ETV Bharat / state

اورنگ آباد: چڑیا گھر میں شیرنی نے پانچ بچوں کو جنم دیا - سدھارت گارڈن چڑیا گھر

شیرنی اور بچوں کو سردی سے محفوظ رکھنے کے لیے پنجرے میں ہیٹر لگا دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی بچوں کی ہلچل پر نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے جا چکے ہیں۔

چڑیا گھر میں شیرنی نے پانچ بچوں کو جنم دیا

author img

By

Published : Dec 26, 2020, 5:06 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے سدھارت گارڈن چڑیا گھر میں ایک شیرنی نے پانچ بچوں کو جنم دیا ہے۔ جس کے بعد سے چڑیا گھر میں خوشی کا ماحول ہے۔ پانچوں بچے اور ماں صحت مند ہیں اور انہیں سردی سے بچانے کے لئے خاص انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ وہیں کیئر ٹیکر کے علاوہ کسی کو بھی ان کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

اورنگ آباد: چڑیا گھر میں شیرنی نے پانچ بچوں کو جنم دیا

سدھارتھ گارڈن چڑیا یا گھر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نائیکواڑے نے بتایا کہ چڑیا گھر میں شیرنی اور اس کے پانچ بچے پوری طرح صحت مند ہیں۔'

واضح رہے کہ سدھارتھ گارڈن میں اب تک شیروں کی تعداد نو تھی ان میں پانچ بچوں کا اضافہ ہو ہو چکا ہے۔

میونسپل کارپوریشن کے پریس نوٹ کے مطابق 'چڑیا گھر کے سپر وائزر اور ویٹرنری ڈاکٹرز بچوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، شیر کے بچوں کو خاص نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ شیرنی اور بچوں کو سردی سے محفوظ رکھنے کے لیے پنجرے میں ہیٹر لگا دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی بچوں کی ہلچل پر نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مدھیہ پردیش کابینہ نے آزادیٔ مذہب بل کو منظوری دی

اس کے علاوہ شیر کے بچوں کی دیکھ بھال کے لئے کیئر ٹیکر کو بھی مقرر کیا گیا ہے۔ کیئر ٹیکر کے علاوہ کسی کو بھی شیر کے پنجرے کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.