ETV Bharat / state

بھیونڈی: تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد ہلاک و زخمی - مہاراشٹر کے ضلع تھانے کی خبر

مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں ایک تین منزلہ عمارت کے منہدم ہونے کے سبب کم از کم 10 افراد کے ہلاک جبکہ متعدد افراد کے زخمی و لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ راحت اور بچاو کا کام جاری ہے۔ ملبے میں ابھی بھی کئی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

تین منزلہ عمارت گرنے سے  متعدد افراد ہلاک

author img

By

Published : Sep 21, 2020, 7:12 AM IST

Updated : Sep 21, 2020, 8:59 AM IST

یہ حادثہ ضلع تھانے کے بھیونڈی علاقے میں واقع پٹیل کمپاؤنڈ میں پیش آیا ہے۔

عمارت گرنے سے اطلاعات کے مطابق 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

زخمی افراد کا علاج مقامی ہسپتال میں کیا جا رہا ہے۔

وہیں تقریباً دو درجن افراد کے منہدم عمارت میں پھنسے ہونے کی اطلاع ہے۔

مزید پڑھیں:ادھوٹھاکرے، آدتیہ ٹھاکرے اور سپریہ سولے کے خلاف سی بی ڈی ٹی جانچ کرے گی

نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) موقع پر پہنچ گئی ہے اور متاثرہ افراد کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اب تک یہاں 20 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔

ذرائع مطابق عمارت رات کے آخری حصہ میں منہدم ہوئی جس وقت بیشتر افراد سو رہے تھے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس عمارت کی تعمیر 1984 میں ہوئی تھی۔

Last Updated : Sep 21, 2020, 8:59 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.