ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں کوروناوائرس میں مبتلا تین پولیس کانسٹیبلز کا اتتقال ہوگیا اور اس طرح شہری فورس میں ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی۔
ایک عہدیدار کے مطابق نرمل نگر پولیس اسٹیشن سے منسلک ایک 44 سالہ کانسٹیبل ممبئی میں کووڈ 19کا تازہ ترین شکار بن گیا۔
نرمل نگر پولیس اسٹیشن کے سینئیر انسپکٹر ششکانت بھنڈارے نے کہا کہ فوت شدہ کانسٹیبل ورتک نگر کا رہائشی تھا۔ وہ گزشتہ ایک ماہ سے کورونا وائرس میں مبتلا تھا اور پیر کی شام اس کی موت ہوگئی۔
ششکانت بھنڈارے نے کہا کہ مزکورہ کانسٹیبل 3 مئی کو اس وائرس سے متاثر پایا گیا اور اسے ماروول شہر اندھیری کے سیون ہلز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ نمونیہ کے مرض میں بھی مبتلا تھے۔
عہدیداروں نے کہا کہ اندھیری پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک اور کانسٹیبل پیر کی صبح کورونا کی وجہ سے موت ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ مرول پولیس کیمپ کا رہائشی 50 سالہ کانسٹیبل ڈیوٹی پر تھا جب اس بیماری میں مبتلا ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں 11 جون کو کوڈ 19 کے لیے مثبت پایا گیا اور سیون ہلز اسپتال میں زیر علاج وہ چل بسے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان اموات کے ساتھ ہی اب تک 29 پولیس اہلکار ممبئی میں کوروناوائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔