مالیگاؤں: مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کے نیا اسلام پورہ علاقے میں مجاہد آزادی ادارے کی دیوار گر گئی جس کے ملبے میں تین بچے دب گئے اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ فائر بریگیڈ اور سماجی کارکنان موقع پر پہنچے۔ بلڈوزر کے ذریعے ملبے کو ہٹایا گیا اور بچوں کو نکال کرہسپتال لے جایا گیا۔
اس تعلق سے سماجی کارکن شفیق شیخ نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یوم عاشورہ کے دن دوپہر 3 بجے کے درمیان نیا اسلامپورہ حسینہ مسجد کے پاس ایک کارپوریشن کی پرانی عمارت تھی، جس پر بچے کھیل رہے تھے ، تبھی عمارت کا ملبہ منہدم ہوگیا جس میں تین بچے دب گئے۔
وہیں فائر بریگیڈ کے افسر سنجے پوار نے بتایا کہ عمارت منہدم ہونے کے بعد مقامی لوگوں نے ملبے کے نیچے دبے ایک بچے کو نکال لیا اور باقی دو بچے محمد مصدق ، محمد محاذ کو فائر بریگیڈ محکمہ ملازمین نے نکالا۔ اس موقع پر موجود مقامی شخص حسین انصاری نے کارپوریشن انتظامیہ سے تینوں بچوں کے علاج کیلئے تین لاکھ روپے کا معاوضہ کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Press Conference of Malegaon Taziya committee: مالیگاؤں میں تعزیہ کمیٹی کی پریس کانفرنس