مزدور اپنے گھر جانے کا مطالبہ کررہے تھے اس دوران سوشل ڈسٹنس کی صریح خلاف ورزی دیکھی گئی جس کے بعد ممبئی پولیس کے جوانوں نے حالات کو قابو میں کرتے ہوئے پانچ منٹ کے اندر ہر سختی برتی جس کے بعد مزدور اپنے اپنے گھروں کو واپس چلے گئے۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے دیگر ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہزاروں مزدور اور طلبأ کو خصوصی ٹرین کے ذریعے انھیں ان کے آبائی وطن پہنچانے کا انتظام کیا ہے۔
تاہم کئی مزدوروں کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ کئی دنوں سے فارم پر کررہے ہیں لیکن ان کا نام نہیں آرہا ہے اور اب ان کے پاس پیسے بالکل ختم ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے انھیں کھانے پینے کی کافی دقت ہورہی ہے اس لیے اب وہ کسی بھی حال میں اپنے گھر واپس جانا چاہتے ہیں۔