کانسٹیبل کے عہدے تک مسلمانوں کی تعداد تسلی بخش ہے لیکن سپرنٹینڈنٹ آف پولیس یا ایڈیشنل سپرنٹینڈنٹ آف پولیس کے درجے پر مسلمان قدرے پیچھے ہیں۔
پولیس محکمہ میں مسلمانوں کی اس حد تک کم نمائندگی کی وجہ سے انجمن اسلام نے بارہویں کامیاب طلباء کے لیے مفت پولیس ٹریننگ کا کورس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انجمن نے اس ضمن میں خود ہی شروعات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مراٹھی زبان سے آگہی، جنرل نالج، اور فزیکل ٹریننگ وغیرہ بھی اس کورس میں شامل ہے۔
انجمن اسلام نے محکمہ پولیس کے اعلی افسروں کو راضی کیا ہے کہ وہ ٹریننگ کے لیے انجمن اسلام کے طلباء کو اپنا وقت دے۔
انجمن اسلام کی کوشش ہے کہ رواں برس ہی طلبا کے لیے مفت ٹریننگ کا آغاز کیا جائے تاکہ طلباء محکمہ پولیس کے مقابلہ جاتی امتحانات اور جسمانی لیاقت کے حساب سے خود کو تیار رکھیں
انجمن اسلام بھارت کا پہلا اور سب سے بڑا تعلیمی ادارہ ہے ۔ ادارے کے زیراہتمام 20 سے زائد تعلیمی ادارے سرگرم ہیں۔ جہاں اسکول سے لے کر انجینئرنگ کالج، میڈیکل کالج، لاء کالج، بی ایڈ کالج میں 10000 سے بھی زائد طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں۔