ETV Bharat / state

فڑنویس۔ سنجے راوت کی ملاقات سے سیاست تیز - ہم دشمن نہیں

شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راوت نے گزشتہ روز مہاراشٹرکے سابق وزیر اعلی و حزب اختلاف کے رہنما دیویندر فڑنویس سے ملاقات پر صفائی دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان نظریاتی اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن ہم دشمن نہیں ہیں۔

'نظریاتی اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن ہم دشمن نہیں ہیں'

author img

By

Published : Sep 27, 2020, 2:26 PM IST

شیوسینا رہنما سنجے راوت اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے رہنما دیوندر فڑنویس سے ایک ہوٹل میں ملاقات کی جس کے بعد سیاست تیز ہوگئی ہے۔

وہیں سنجے راوت نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کل دیویندر فڑنویس سے ملاقات کی جس میں کچھ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری میٹنگ طے تھی، کیوں کہ میں سامنا کے لیے کووڈ 19 اور دیگر مسائل سے متعلق انٹرویو لینا چاہتا تھا۔

'نظریاتی اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن ہم دشمن نہیں ہیں'
'نظریاتی اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن ہم دشمن نہیں ہیں'

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے درمیان نظریاتی اختلافات ہوسکتے ہیں، لیکن ہم دشمن نہیں ہیں، اور وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے بھی ہماری ملاقات سے واقف تھے۔ہم کسی بنکر پر نہیں بیٹھے تھے یہ ایک کھلی میٹنگ تھی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں شیوسینا نے این ڈی اے سے علیحدگی اختیار کی تھی، اور کانگریس ، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ساتھ مل کر مہاراشٹر میں حکومت تشکیل دی جس کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے بنے۔

شیوسینا کے سینیئر رہنما سنجے راوت نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے کے مضبوط ستون شیوسینا اور اکالی دل تھے۔

شیو سینا کے سینئر رہنما سنجے راوت نے شرومنی اکالی دل کے قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے) سے ناطہ توڑنے کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جس اتحاد میں شوسینا، اکالی دل نہیں میں اسے این ڈی اے نہیں مانتا۔

انہوں نے کہا کہ شیوسینا کو مجبورا این ڈی اے سے نکلنا پڑا اور اب اکالی دل نکل گئی ہے، این ڈی اے کو اب نئے ساتھی مل گئے ہیں۔میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.