ETV Bharat / state

مالیگاؤں: رمضان ختم ہوتے ہی چوری کی وارداتوں میں اضافہ - رمضان ختم ہوتے ہی چوری کے معاملات میں اضافہ

گزشتہ چند دنوں سے مالیگاؤں شہر میں چوری اور دیگر نوعیت کے جرائم میں کمی دیکھی جارہی تھی لیکن اب پھر سے شہر میں عام دنوں کی طرح چوری و دیگر کیسز پولیس میں رپورٹ کرائے جانے لگے ہیں۔

مالیگاؤں میں چوری کے کیسز میں اضافہ
مالیگاؤں میں چوری کے کیسز میں اضافہ
author img

By

Published : May 23, 2021, 9:42 PM IST

Updated : May 24, 2021, 12:40 PM IST

کورونا کے سبب نافذ کیے جانے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزگار ختم ہورہے ہیں، روز کماکر کھانے والے مزدور پیشہ افراد پریشان حال ہیں، یہی سبب ہے کہ پیٹ کی آگ بجھانے کی خاطر کئی افراد نے چوری کے پیشہ کو مجبوراً اختیار کرلیا ہے۔ اسی لیے کئی شہروں اور گاؤں دیہاتوں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ مالیگاؤں شہر میں بھی ان دنوں چوری کی وارداتیں بڑی تعداد میں پیش آرہی ہیں۔ اتوار کے دن صبح سویرے تقریباً چار تا چھ بجے کے درمیان ثناء اللہ نگر میں واقع ایک گھر سے قیمتی ساز و سامان چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اطلاع کے مطابق شاہد خان جو ریڈی میڈ کپڑوں کے کاروبار سے وابستہ ہیں، کے مکان پر صبح کی اولین ساعتوں میں چوری کی واردات انجام دی گئی۔

کسی نا معلوم چور نے انتہائی خاموشی کے ساتھ کسی طرح سے مکان کا دروازہ کھولا ارو گھر والوں کو گہری نیند میں سوتا پاکر وہاں موجود ایک موبائل فون اور نقد رقم سمیت چند ریڈی میڈ کپڑوں پر ہاتھ صاف کر کے راہِ فرار اختیار کرلی۔

اس سلسلہ میں شاہد خان نے پولیس میں رپورٹ درج کرادی ہے اور ان کے مطابق ان کے مکان سے تین ہزار روپے مالیت کا ایک موبائل فون، پانچ ہزار روپے نقد اور چند ریڈی میڈ کپڑے چوری ہوئے ہیں۔

آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں چوری کی شکایت درج کرائی گئی ہے اور پولیس اس معاملے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

واضح رہے کہ چند دنوں قبل شہر کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے ثناء اللہ نگر کا اچانک دورہ کیا تھا۔ اس وقت وہاں مسلم طبقہ سے تعلق رکھنے والے چند جواریوں کو دیکھ کر سخت ناراضگی کا اظہار بھی کیا تھا اور انہیں اس کھیل سے باز رہنے کی تنبیہ کی تھی۔

Last Updated : May 24, 2021, 12:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.