ممبئی: مہاراشٹر کے ممبئی میں واقع مانخورد شیواجی نگر گوونڈی میں ایس ایم ایس کمپنی اگر 8 اگست تک بند نہیں کی گئی تو اس پر قفل لگایا جائے گا یہ انتباہ مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی اعظمی Samajwadi Party MLA Abu Asim Azmi نے ممبئی میں مراٹھی پتر کار سنگھ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوونڈی شیواجی نگر میں دلت اور مسلمانوں کی آبادی ہے اس لیے ان جھونپڑپٹیوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ اس کمپنی سے جھونپڑپٹیوں میں ماحولیات خراب ہوگیا ہے اور مکینوں کی زندگیاں اجیرن ہوگئی ہیں۔ The SMS Company in Govandi should be Shut Down immediately
انہوں نے کہا کہ عام انسان کی عمر 60 سے 65 سال ہوتی ہے لیکن گوونڈی شیواجی نگر میں مقیم مکینوں کی عمر اوسطاً 40 سے 30 ہوتی ہے کیونکہ یہاں جانوروں کا فضلہ سمیت اسپتال کا کچرا جلاکر ماحولیات کو خراب کیا جاتا ہے۔ اس کمپنی سے زہریلا دھواں نکلتا ہے جس کی وجہ سے انسانی زندگی خطرہ میں ہے۔ گزشتہ دس برسوں سے اس مسئلہ پر ایوان سے لے کر سڑک تک ہم نے ایس ایم ایس کمپنی کے خلاف احتجاج کیا لیکن اس کے باوجود اس کمپنی کو اب تک نہیں ہٹایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ 2021ء میں کہا گیا تھا کہ اس کمپنی کو بند کر دیا جائے گا۔ ہم نے بارہا وزیر ماحولیات ادتیہ ٹھاکرے سے ملاقات کر کے اس کمپنی کو بند کر نے کا مطالبہ کیا لیکن ہمارے مطالبہ پر کمپنی کو بند کرنے کے بجائے اب تک یہ کمپنی یہاں شروع ہے اگر 8 اگست تک یہ کمپنی بند نہیں کی جاتی تو پھر 8 اگست کو میں اپنا یوم ولادت اس کمپنی پر قفل لگا کر مناؤں گا۔ اس کا نتیجہ پھر کچھ بھی ہو ہم پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔ SMS Envoclean Biowaste Co
ابوعاصم اعظمی MLA Abu Asim Azmi نے کہا کہ میں نے اپنے ورکرس سے اپیل کی ہے کہ میری سالگرہ پر بینر اور پوسٹر لگانے سے گریز کریں اور سالگرہ کا جشن نہ منایا جائے بلکہ اس روز دوپہر دو بجے ایس ایم ایس کمپنی کے احتجاج میں شامل ہوکر ایس ایم ایس بند کرنے کے لیے آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ زہریلا دھواں کے سبب گوونڈی شیواجی نگر کے عوام پریشان حال ہیں اور ان میں متعدد بیماریاں بھی پائی جارہی ہیں لیکن سرکار بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے کیونکہ یہ جھونپڑپٹی علاقہ ہے اس لیے اس سے سرکار کی چشم پوشی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ زہریلا دھواں سے یہاں اس قدر تعفن پھوٹتا ہے کہ لوگ اپنے گھروں میں رہ نہیں سکتے جب کہ چھوٹے چھوٹے تنگ گھروں میں اس کمپنی کے سبب کیڑے مکوڑے بھی پیدا ہوتے ہیں یہاں تک کہ بیت الخلاء کے کیڑے تک گھروں تک پہنچ جاتے ہیں لیکن سرکار ہے کہ اس پر توجہ نہیں دے رہی ہے اگر اب اس کمپنی کو بند نہیں کیا گیا تو اس موت کی سوداگر کمپنی کو ہم تالا لگا کر زبردستی بند کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل خالہ پور میں اس کمپنی کو شروع کرنے کی بات کہی گئی تھی لیکن خالہ پور میں اسے شروع نہیں کیا گیا ہے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ تلوجہ میں اس کمپنی کی فیکٹری ہے اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ یہ کمپنی اس فیکٹری میں اسپتال کا فضلہ جلائے کیونکہ یہاں آبادی نہیں ہے جب کہ ایس ایم ایس کمپنی عوامی گنجان آبادی میں زہریلی گیس اور دھواں سے لوگوں کی صحت سے کھلواڑ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جھونپڑا بستی مکینوں کی زندگی سے سرکار کا کھلواڑ ناقابل برداشت ہے اس لیے ہم سڑکوں پر اتر کر اپنے احتجاج میں شدت پیدا کرنے کو تیار ہے۔ اس پریس کانفرنس میں سماجوادی کی مقامی کارپوریٹر اور خاتون لیڈر رخسانہ صدیقی اور ایس پی لیڈر فہد شیخ بھی موجود تھے۔