ETV Bharat / state

Hajj 2023 حج فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کا امکان - ممبئی خبر

رواں برس حج فارم جمع کرنے کی تاریخ 10 مارچ مقرر کی گئی تھی، لیکن گزشتہ برسوں کے مقابلے رواں برس حج فارم کم جمع ہونے کے سبب پہلے سے مقررکردہ تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔

حج2023
حج2023
author img

By

Published : Mar 10, 2023, 3:35 PM IST

حج 2023 کے پیش نظر حج فام پُر کرنے کے بعد اسے جمع کرنے کی آخری تاریخ دس مارچ مقرر کی گئی تھی،مگر رواں برس کم حج فارم جمع ہونے کے سبب فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے،بتایاجارہا ہے کہ ملک کے مختلف ریاستوں میں حج فارم گزشتہ سالوں کے مقابلے رواں برس کم جمع کئے گئے ہیں، اسی لئے امید کی جارہی ہے حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کی جاسکتی ہے، حج بیت اللہ کے مقد س سفر پر جانے کے خواہشمند افراد کے لئے یہ زریں موقع ہے کہ وہ وقت رہتے حج فارم جمع کراسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر سے حج کے سفر پر جانے والوں کے لئے تین امبا رگشن پوائنٹ بنائے گئے، جن میں اورنگ آباد،ناگپور اور ممبئی ایئرپورٹ شامل ہیں۔ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق مہاراشٹر سے اب تک 28131 درخواستیں رجسڑڈ ہوئی ہیں، اور 20698 درخواستیں جمع کی گئی ہیں، جبکہ پورے ملک سے اب تک 161000 درخواستیں موصول ہوئی ہیں ان میں سے 110000 درخواستیں رجسڑڈ کی گئی ہیں جبکہ حج کمیٹی کا کوٹہ 140000 ہے۔

چونکہ حج کی پالیسیوں کے اعلان کو لےکر حکومت نے تاخیر کی تھی، جس کو لیکر عازمین شش و پنج میں مبتلا تھے، حکومت کے ذریعے حج پالیسیوں میں اعلان کیے جانے کے بعد عازمین نے آن لائن فارم بھرنے کی شروعات کی، حالانکہ پالیسیوں میں تاخیر کے بعد دقتیں بھی پیش آئیں اور حج کمیٹی کے پاس تیاری کے لئے وقت کی کافی کمی تھی۔ حالانکہ حج انتظامیہ نے حج پالیسیوں کے اعلان کے بعد حج کا سفر آسان بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ حج 2023 عازمین کے لیے آسان ہو۔

مزید پڑھیں:Haj 2023 مدھیہ پردیش میں حج درخواست فارم پُر کرنے کا سلسلہ جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.