آزادی کے بعد ہندوستان میں مسلمانوں کی تعلیمی, سماجی, معاشی اور سیاسی پسماندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے قائد ملت محمد اسماعیل رحمہ اللہ کی قیادت میں مسلم لیگ کا قیام سن 1948 میں عمل میں آیا. بعد ازاں مسلم لیگ نے ایسے قائد و رہنماؤں کو جنم دیا جنھوں نے ایوان بالا میں ہندوستانی مسلمانوں کی بہتر انداز میں نمائندگی کی جس کی جیتی جاگتی مثالیں کیرلا اور تامل ناڈو ریاستوں میں دیکھنے کو ملتی ہیں۔
شہر مالیگاؤں کے ترقی پسند نوجوانوں کی تنظیم مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے فعال اراکین نے گزشتہ روز ممبئی میں انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاست مہاراشٹر کے اہم ذمہ داران کے ساتھ میٹنگ کی. اس خاص میٹنگ کیلئے انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی صدر اسلم خان ملا اور نائب صدر عمران قریشی ناگپور سے ممبئی تشریف لائے. مہاراشٹر مسلم لیگ کے سیکرٹری عبدالرحمن سی ایچ, کے پی عبدالغفار (خازن), ایم اے خالد (نائب صدر مہاراشٹر ) عزیز منیار , وی کے زین الدین (کے ایم سی سی لیڈر), ممبئی کے ذمہ داران اور کیرلا مسلم کلچرل سینٹر کے اراکین کی جانب سے تمام ہی مہمانان کرام کا استقبال کیا گیا.
مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے صدر احتشام بیکری والا نے بتایا کہ کس طرح سے ایم ڈی ایف گزشتہ دو سالوں سے مسلسل عوامی مسائل, تعلمی, سماجی و فلاحی کاموں کو بخوبی انجام دے رہی ہے. فرنٹ کا مقصد شہر کی ہر شعبہ میں تعمیر و ترقی ہے. انھوں نےکہا مالیگاؤں کارپوریشن میں تعلیم یافتہ قابل اور ترقی نوجوانوں کو پہنچانا ہے تاکہ شہر ترقی کرے. بعد ازاں نائب صدر عمران راشد, سیکریٹری صابر ماسٹر موبائل والے, ببو ماسٹر, پروفیسر وسیم موسی اور ایس این انصاری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا.
انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی صدر اسلم خان ملا نے کہا کہ مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی نمایاں کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اور نوجوانوں کے جذبہ خدمت خلق کو محسوس کرتے ہوئے انھوں نے خاص ملاقات کیلئے ناگپور سے ممبئی کا سفر طے کیا. انھوں نے بتایا کہ انھوں نے ناگپور میں انڈین یونین مسلم لیگ کے بینر تلے بے شمار کام کئے اور ایک اسکول بھی بنایا. نیز انھوں نے اپنے وارڈ جو مثالی وارڈ بنا کر پیش کیا. اگر انڈین یونین مسلم لیگ کے ساتھ کام کرتے ہیں تو اپنے علاقوں کو بھی مثالی بنا سکتے ہیں.
انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی سیکرٹری عبدالرحمن سی ایچ نے کہا کہ مسلم لیگ نے جس طرح سے کیرلا اور تامل ناڈو کو بطور ماڈل بنا کر پیش کیا نیز اس طرز پر مہاراشٹر میں بھی انڈین یونین مسلم لیگ کی سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں. انھوں نے کہا فرنٹ کے نوجوانوں کیلئے مسلم لیگ کے راستے ہمیشہ کھلے ہیں. مزید کا کہا فرنٹ و لیگ کا مقصد قابل و تعلیم یافتہ افراد کو شعبہ سیاست میں موقع فراہم کرنا ہے.
انڈین یونین مسلم لیگ کےفعال رکن اور مہاراشٹر کے نائب صدر ایم اے خالد نے ایم ڈی ایف کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اگر مالیگاؤں شہر کے انقلابی نوجوان سیاست میں نمائندگی کرنا چاہتے ہیں تو دیگر ریاست مہاراشٹر کے شہروں کے نوجونواں کو بھی سیاست میں حصہ لینا چاہئے. نوجوان قوم و ملت کا سرمایہ ہوتے ہیں اور تعلیم یافتہ ترقی پسند نوجوانوں کی قیادت سے بدلاؤ لایا جاسکتا ہے. مختلف شعبوں میں نوجوانوں نے کامیابی حاصل کی اور اب سیاست میں بھی انھیں اترنے کی اشد ضرورت ہے.
اس میٹنگ میں مالیگاؤں کارپوریشن الیکشن کو لیکر بھی مختلف اہم مدعوں پر گفتگو ہوئی. مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے نوجوانوں کی جانب سے مسلم لیگ کے اہم زمہ داران کو مالیگاؤں مدعو کیا گیا ہے. عنقریب مالیگاؤں میں انڈین یونین مسلم لیگ اور مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے زیر اہتمام اجلاس منعقد کیا جائے گا.