مہاراشٹرا کے کچھ اضلاع میں لاک ڈاؤن 31 مئی تک بڑھایا گیا ہے جس میں اورنگ آباد بھی شامل ہے اورنگ آباد میں کورونا پوزیٹیو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ یہاں پر کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1021 ہوگئی ہے کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پریشان کرنے والی ہے۔
اورنگ آباد شہر میں 25 سے زیادہ افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 312 بیماری سے ٹھیک ہو کر اپنے گھر پر ہے اور کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد کے سرکاری اسپتال میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے شہر 20 مئی تک سو فیصد لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ لوگ اپنے گھروں میں رہ کر کورونا وائرس سے محفوظ رہیں اور ساتھ ہی میونسپل کارپوریشن اور پولیس کی مدد کرے۔
فی الحال اورنگ آباد میں کئ جگہ ہاٹ اسپاٹ بنائے گئے ہیں وہاں کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
جن علاقوں میں مثبت مریض پائے گئے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور پولیس والوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے ساتھی ان علاقوں میں لوگوں کی طبی جانچ بھی کی جارہی ہے اور سبھی علاقوں میں دوا کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔ جو بھی لوگ ان مریضوں کے رابطے میں تھے ان کی جانچ کر کے بہت سارے لوگوں کو گھر پر ہی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس زیادہ نہ پھیلے۔