اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کا تاریخی شہر اورنگ آباد تبدیلی نام معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ جب تک عدالت کا فیصلہ نہیں آجاتا۔ تب تک اورنگ آباد ضلع وڈویژن نام تبدیل نہ کیا جائے۔ ساتھ ہی جن سرکاری دفاتر میں اورنگ آباد کا نام ہٹا کر دوسرا نام درج کیا گیا تھا، اسے فوری ختم کیا جائے اور دوبارہ اورنگ آباد نام کیا جائے۔ اس طرح کا ایک لیٹر ضلع کلکٹر آستک کمار پانڈے کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت مہاراشٹر میں 24 فروری 2023 کو اورنگ باد شہر اور ضلع کا نام تبدیل کیا تھا۔ جس کے خلاف محمد مشتاق احمد اور کچھ شہر کی معزز شخصیتوں نے بامبے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی، جو عدالت میں زیر سماعت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- Aurangabad Rename Case اورنگ آباد تبدیلی نام مخالف کمیٹی کی میٹنگ
- Aurangabad Name Change Issue اورنگ آباد شہر نام تبدیلی کی اگلی سنوائی پانچ جولائی کو
عدالت کی جانب سے 20 اپریل کو سماعت کے دوران اورنگ آباد شہر ضلع کا نام آخری فیصلہ ہونے تک تبدیل نہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا، جس پر حکومت مہاراشٹر نے بامبے ہائی کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ جب تک کہ عدالت کا آخری فیصلہ نہیں ہو جاتا تب تک ضلع اور ڈویژن کا نام تبدیل نہیں ہوگا۔ اس کے بعد بھی ضلع کے کچھ سرکاری، نیم سرکاری ادارے اورنگ آباد کے علاوہ دوسرے نام کا استعمال کر رہے ہیں، جو کہ عدالت کی نظر میں آچکا ہے، اس لیے عدالت کا فیصلہ آنے تک تمام سرکاری، نیم سرکاری محکموں و شعبوں کے افسران و ملازمین بلدیہ نگر پہنچایت، کارپوریشن کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اورنگ آباد کی جگہ دوسرے نام کا استعمال نہ کریں، جن سرکاری عمارتوں پر اورنگ آباد کا نام تبدیل کیا گیا ہے اسے فوری ہٹایا جائے اور دوبارہ اورنگ آباد لکھا جائے۔
اس تعلق سے تمام سرکاری محکموں کے ذمہ داران کو اورنگ آباد ضلع کلکٹر استک کمار پانڈے کی جانب سے جاری کردہ جی آر کی کاپی روانہ کر دی گئی ہے اور سرکاری افسران جلد سے جلد اس حکم پر عمل آوری کریں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ بامبے ہائی کورٹ کے حکم کی پامالی نہ ہو۔ جی آر میں یہ بھی بتایا گیا کہ تمام سرکاری ریکارڈ، دستاویز میں بھی اورنگ آباد ڈویژن ضلع ، تعلقہ اور گاؤں کے نام میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہ کی جائے، کسی بھی حالت میں بامبے ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی نہ ہو اس بات کا خیال رکھا جائے۔