ETV Bharat / state

Demolition of An Ancient building ممبئی میونسپل کارپوریشن نے قدیم برطانوی دور کی عمارت کو منہدم کردیا

ممبئی میں قدیم دور کے ایک عمارت کو بی ایم سی کے ذریعہ مسمار کیا گیا،بتا یاجارہا ہے کہ ملاڈ نامی علاقہ میں واقع اس عمارت کے سبب آمد ورفت میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا،جس کی وجہ سے اس عمارت کو منہدم کر دیا گیا۔100-year-old building demolished in Malad for road widening

عمارت منہدم
عمارت منہدم
author img

By

Published : Jan 13, 2023, 9:02 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارلحکومت ممبئی کے ملاڈ ایس وی روڈ پر واقع 100 برس قدیم خستہ حال عمارت کو ممبئی میونسپل کارپوریشن کے پی نارتھ وارڈ نے کر دیا۔بتایاجارہا ہے کہ علاقے میں اسکی وجہ سے لوگوں کو ٹریفک کا سامنا کرنا پڑتا تھا،جس کی وجہ سے بی ایم سی کے اسسٹنٹ انجینئر پروین ملک اور سب انجینئر کاغذی اس پر کام کر رہے تھے قانونی پیچیدگیوں کے سبب اس عمارت کو منہدم کرنے میں کافی وقت لگا ۔

عمارت منہدم
آج کافی عرصے کے بعد میونسپل کارپوریشن نے اس عمارت کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس عمارت کو بلڈوزر کی مدد سے گرانے کے بعد نہ صرف ایس وی روڈ پر ٹریفک کم ہو جائے گی بلکہ روڈ کی چوڑائی بھی بڑھ جائے گی۔ ایم پی گوپال شیٹی نے عمارت کے منہدم ہونے کے بعد ممبئی میونسپل کارپوریشن اور وارڈ آفیسر کرن ڈیگھاوکر اور ان کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا، عمارت کے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے تعاون کیا۔عمارت کو منہدم کرنے کے لیے 25 پولیس اہلکار اور بی ایم سی کے 17 اہلکاروں کو معمور کیا گیا تھا۔ پی نارتھ وارڈ کے اسسٹنٹ کمشنر کرن ڈیگھاوکر نے بتایا کہ یہ عمارت انگریزوں کے دور میں بنائی گئی تھی۔ جگل کشور نامی یہ عمارت 1923 میں تعمیر ہوئی تھی۔ یہ 100 برس پرانی ہے، جو مکمل طور پر خستہ حال تھی اس میں کل 31 مکین رہتے تھے۔ عمارت کو گرانے کے لیے 50 مزدور، 17 بی ایم سی افسران، 2 فوکل لائنز، ایک جی سی بی، 10 ڈمپر اور 25 پولیس اہلکار مصروف عمل ہیں۔ 24 گھنٹے میں عمارت گرانے کے بعد ملبہ ہٹانے کا کام بھی کیا جائے گا۔ملاڈ ایس وی روڈ کے درمیان میں عمارت ہٹنے کی وجہ سے اب لوگوں کو ٹریفک سے راحت ملے گی۔

مزید پڑھیں:ممبئی : مخدوش عمارت کا حصہ منہدم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.