اورنگ آباد: باپ بیٹے کی بین الریاستی ٹولی، جس نے گاڑی چوری اور ڈکیتی کے معاملات میں 33 کیس درج کیے تھے، اس ٹولی کو اورنگ آباد کرائم برانچ کی ٹیم نے گرفتار کیا۔ کرائم برانچ انسپکٹر سے ملی اطلاع کے مطابق مشتبہ ملزمان نے 14 جرائم کا اعتراف کیا ہے، اور انہیں ان کی لگژری کار سمیت پنڈلک نگر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ دسمبر میں دنیش پاٹل کی مہنگی کار 4-N علاقہ سے چور چوری کر گئے تھے۔ اس معاملہ میں شہر کے پنڈ لک نگر پولس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا تھا۔ کرائم برانچ کی ٹیم کو اطلاع ملی کہ اس واقعہ کا مشتبہ شخص 12 جنوری کو ایک مہنگی کار میں ناریگاؤں علاقہ میں آیا تھا۔ ٹیم نے ایک جال بچھا کر شیخ داؤ دشیخ منظور ( عمر 58) اور اس کے بیٹے شیخ ارباز شیخ داؤد (عمر 19 سال دونوں دھڑ، گھاٹ نندرا، بلڈھانہ ) کو گرفتار کر لیا۔ مشتبہ ملزمان سے پوچھ گچھ کی گئی تو پہلے تو انہوں نے مختلف جوابات دیے۔ پولیس نے اسے گاڑی دکھائی تو اس نے انووا کار چوری کرنے کا اعتراف کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:
لوگوں کے ڈر سے تالاب میں کودا چور، نکلنے سے انکار، کہا سی ایم کو لاؤ تبھی باہر آؤں گا
ملزمان لمبے عرصہ سے کھڑی گاڑی کی جاسوسی کر کے اس پر نظر رکھتے تھے، اور ڈپلیکیٹ چابی لگا کر گاڑی کو رات کے اندھیرے میں لے کر فرار ہو جاتے تھے۔ گاڑی کو ایسے راستوں سے لے جاتے جہاں پر ٹول ناکہ نہیں رہتا تھا، اور دوسری ریاستوں میں گاڑی چرا کر بیچ دیتے تھے۔ فی الحال پوچھ گچھ میں پولیس نے ایک باپ اور تین بیٹوں کو گرفتار کیا ہے، پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ باپ سے زیادہ بیٹے پڑھے لکھے تھے۔ ساتھ ہی پولیس نے جب ان ملزمان سے اچھی طرح پوچھ گچھ کی تو انہوں نے چونکا دینے والی معلومات دیں۔ پولیس نے بتایا کہ مشتبہ ملزمان نے گزشتہ ایک سال میں شہر سے 6 انووا 2 کریٹا، ایک سوئفٹ کار، جلگاؤں، احمد نگر اور جالنہ اضلاع سے گاڑیاں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ یہ تفصیلات سندیپ گورمے پولیس انسپکٹر اورنگ آباد کرائم برانچ نے دی ہیں۔