ETV Bharat / state

ممبئی میں سائبر تھانے کی تشکیل

سائبر پولیس تھانوں کی تشکیل کا مقصد یہ ہے کہ اب آن لائن فراڈ، اےٹی ایم فراڈ اور بینکنگ فراڈ جیسی وارداتوں کے لئے عوام کو پولیس تھانوں کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے بلکہ وہ سیدھے سائبر پولیس تھانوں کا رخ کریں گے۔

The formation of a cyber police station in Mumbai was inaugurated by Uddhav Thackeray
ممبئی میں سائبر تھانے کی تشکیل، ادھو ٹھاکرے نے افتتاح کیا
author img

By

Published : Jan 26, 2021, 5:00 PM IST

ممبئی میں سائبر کرائم کی بڑھتی واردتوں کو دیکھتے ہوئے ممبئی پولیس نے سائبر کے پانچ پولیس تھانوں کی تشکیل کی ہے۔ اس موقع پر ریاست کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے ہاتھوں اس کا افتتاح عمل میں آیا۔

ممبئی میں سائبر تھانے کی تشکیل، ادھو ٹھاکرے نے افتتاح کیا

ممبئی پولیس ترجمان ایس چیتنیا نے بتایا کہ ممبئی شہر چونکہ پانچ ریجن میں تقسیم کیا گیا ہے اس لئے پوری ممبئی میں ریجن کے حساب سے سائبر کے پانچ نئے پولیس تھانوں کی تشکیل کی گئی ہے۔

سائبر پولیس تھانوں کی تشکیل کا مقصد یہ ہے کہ اب آن لائن فراڈ، اےٹی ایم فراڈ، اور بینکنگ فراڈ جیسی وارداتوں کے لئے عوام کو پولیس تھانوں کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے بلکہ وہ سیدھے سائبر پولیس تھانوں کا رخ کریں۔ جہاں ان کے مسئلے کا حل نکالنے کے لئے سائبر ماہرین کی ٹیم ہمہ وقت تیار رہیگی۔

The formation of a cyber police station in Mumbai was inaugurated by Uddhav Thackeray
ممبئی میں سائبر تھانے کی تشکیل، ادھو ٹھاکرے نے افتتاح کیا

ممبئی میں 90 سے زائد پولیس تھانے ہیں۔ روزمرہ کی شکایتوں کے ساتھ ساتھ سائبر کرائم کی بھی شکایتیں ان پولیس تھانوں میں کی جاتی ہیں لیکن اس کے لئے سائبر ماہرین کی مدد کے بنا کسی بھی پولیس تھانے میں سائبر سے جڑے جرائم کو حل کرنے سے قاصر ہیں۔ امید کی جاتی ہے کہ سائبر کے نئے پولیس تھانوں کے سبب عوام کو راحت ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.