ممبئی انٹرنیشل ایرپورٹ سے آج عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ ہوا۔ فلائٹ نمبر ایس وی 5739 سے 410 عازمین کے ساتھ 2 بجکر 5 منٹ پر فلائٹ ممبئی سے جدہ کے لئے روانہ ہوئی۔ اس موقع پر وزیر نگران اسلم شیخ نے عازمین حج سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں حج کی مبارکباد پیش کی اور دعاؤں کے ساتھ انھیں روانہ کیا۔ First Caravan of Hajj left Mumbaiاسلم شیخ نے ممبئی ایرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے سبب گزشتہ 2 برس تک حج کی خدمات بند کر دی گئی تھی رواں برس حج کا آغاز ہوا اور آج ممبئی سے 410 عازمین حج کے ساتھ خیر و عافیت سے یہ قافلہ روانہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: kolkata Haj Pilgrims: کولکاتا سے بروز ہفتہ تین پروازیں عازمین کو لیکر اڑان بھریں گی
آپ کو بتا دیں کورونا کے بعد جیسے ہی رواں برس حج کو لیکر حج کمیٹی آف انڈیا نے اعلان کیا اس کے بعد سے منکی پاکس کو لیکر پھر ایک بار خدشہ جتایا جا رہا تھا کہ رواں برس بھی حج پر سعودی حکومت پابندی نافذ کر سکتی ہے جسکو لیکر عازمین اور حج کمیٹی آف انڈیا کشمکش میں مبتلا تھی لیکن حج کا پہلا قافلہ جیسے ہی چنئی سے روانہ ہو اسکے بعد سے حج کی راہیں ہموار ہوگئیں۔