مالیگاؤں: مالیگاؤں شہر کی ترقی و خوشحالی کی فکر مند تعلیم یافتہ نوجوانوں کی تنظیم مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ (ایم ڈی ایف) گزشتہ کئی سالوں سے شہری و عوامی کاموں کو لیکر متحرک ہے. ایم ڈی ایف کی جانب سے سینکڑوں خواتین نے بروز بدھ 3 مئی 2023 کو کارپوریشن گیٹ پر دھرنا دیا. گزشتہ کئی مہینوں سے وارڈ نمبر 20 پوار واڑی کی عوام کمشنر کو عوامی مسائل روڈ، گٹر، پانی اور نالا کی پائپ لائن کے لیے مکتوب دے رہی تھی. لیکن اس کےبعد بھی کارپوریشن کی جانب سے کوئی عملی اقدامات شروع نہیں کیے گئے۔
بالآخر پریشان حال عوام نے ایم ڈی ایف کے ذمہ داران سے رابطہ قائم کیا اور مسائل کو پیش کیا. جس کے بعد کارپوریشن گیٹ پر ہنگامی احتجاج کیا گیا. کمشنر کو آفس سے باہر بلا کر مسائل کو حل کرنے کے لیے زمین پر بیٹھ کر گفتگو کی گئی اور مکتوب دیا گیا. کمشنر نے وارڈ کے تمام مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کا حکم نامہ صادر کیا. واضح رہے کہ محکمۂ صحت و صفائی کے اقبال جان محمد اور دیگر ملازمین شہر کے ناقص نظام صفائی کے ذمہ دار ہیں. عوام کے ٹیکس کی تنخواہ پانے اور کمیشن خوری پر کام کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
اس موقع پر احتشام شیخ بیکری والا نے کہا کہ عوام کے ٹیکس پرچلنے والی کارپوریشن انتظامیہ من مانی کر رہی ہے. ٹھیکیدار کرنے والے کارپوریٹر چور بنے ہوئے ہیں اور سب کو الیکشن کا انتظار ہے. عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کارپوریشن انتظامیہ اور شہر کے چاروں پربھاگ کے سرکاری تنخواہ پانے والے ملازمین اگر کام نہیں کر رہے ہیں تو ان پر بھی ایم ڈی ایف قانونی کارروائی کرے گی۔ عوام کو چاہیے کہ وارڈ کے کارپوریٹر کو آئندہ الیکشن میں دھول چٹا دیں۔