ETV Bharat / state

ممبئی : دو کروڑ روپے لے کر فرار ہونے والے ملزمین گرفتار

ممبئی کے ایک بلڈر سے دھوکہ دہی کے الزام میں دو کروڑ روپے لے کر فرار ہونے والے ملزمین کو تھانے کرائم برانچ نے گرفتار کیا ہے۔

ممبئی : دو کروڑ روپے لے کر فرار ہونے والے ملزمین گرفتار
ممبئی : دو کروڑ روپے لے کر فرار ہونے والے ملزمین گرفتار
author img

By

Published : Feb 15, 2020, 8:08 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:24 AM IST

دو ملزمین نے بلڈر سے دو کروڑ روپے لے کر بہار فرار ہوگئے، تھانے کرائم برانچ نے دونوں ملزمین کو مدھیہ پردیش کے کھنڈوا اسٹیشن سے جی آر پی کی مدد سے گرفتار کیا ہے۔

ملزمین کے پاس سے دو کروڑ روپے نقد برآمد کیے گئے ہیں۔

پولیس کے اعلیٰ افسران اور تفتیشی پولیس انسپکٹر رنبیر بایسے کے مطابق ممبئی کے ایک بلڈر کو لون دلانے کے بہانے ٹھگی کرنے کا پلان کر کے دو شاطر جعلسازوں نے کروڑوں روپے لون کے عوض دو کروڑ روپے سکیورٹی ڈپازٹ کے طور پر لیا اور پون ایکسپریس ٹرین سے بہار فرار ہوگئے۔

ممبئی : دو کروڑ روپے لے کر فرار ہونے والے ملزمین گرفتار

بلڈر نے اس دھوکہ دہی کی شکایت پولیس کے اعلیٰ افسران سے کی۔ اس شکایت پر پولیس کی ٹیمیں الرٹ ہوگئی تھانے کرائم برانچ کی ٹیم نے دونوں شاطر جعلسازوں کے موبائل نمبر اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر انہیں تلاش کرنا شروع کیا اسی درمیان پولیس کو ملزمین کا لوکیشن پڑوسی ریاست مدھیہ پردیش کے کھنڈوا اشٹیشن پر دکھائی دیا جس کو لیکر کرائم برانچ ٹیم نے کھنڈوا جی آر پی سے رابطہ کیا اور جی آر پی پولیس نے پون ایکسپریس ٹرین سے جعلساز ونود کمار جھا اور امت کمار یادو کو ایک بیگ میں رکھے دو کروڑ روپے کے ساتھ گرفتار کرکے تھانے کرائم برانچ کے سپرد کردیا۔

فی الحال پولیس کی ٹیم اس دھوکہ دہی میں بینک ملازمین سمیت مختلف زوایے سے اس فراڈ معاملے کی تحقیقات کرنے مصروف ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.