ETV Bharat / state

'ریاستی حکومت کورونا کے خلاف کئی اہم منصوبوں پر کام کررہی ہے'

ریاست مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں لاک ڈاؤن میں توسیع سے متعلق تھانے ضلع کے نگراں وزیر ایکناتھ شندے نے عوام سے تعاؤن کرنے اور کورونا ٹیسٹ کرانے کی گزارش کی ہے۔

تھانے ضلع کے نگراں وزیر ایکناتھ شندے
تھانے ضلع کے نگراں وزیر ایکناتھ شندے
author img

By

Published : Jul 20, 2020, 10:57 PM IST

ایکناتھ شندے کے مطابق، ممبئی اور جن علاقوں نے کورونا کو شکست دی ہے ان میں عوام کا اہم رول رہا ہے، انہوں نے عوام سے بیمار ہونے پر طبی جانچ کرانے کو کہا ہے۔

تھانے ضلع کے نگراں وزیر ایکناتھ شندے

ایکناتھ شندے نے کہاکہ جانچ ضروری ہے ۔اور عوام کا ساتھ ملا تو ہم ضرور جلد ہی دیگر مقامات پر کورونا کو مات دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔انھوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں ان ہی طریقہ کار اور دی جانے والی سہولیات کی بناءپر کامیابی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں اور اب یہی فارمولہ ہر کنٹینمنٹ زون اور ہاٹ اسپاٹ زون میں استعمال کیا جارہا ہے۔

مہاراشٹر کے سمبھاجی نگر، جلگاؤں ، ناسک ، پونے میں کورونا کا قہر بڑھ رہا ہے یہ کافی تشویشناک بات ہے۔ لیکن وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی جانب سے جو جمبو سہولیات ، مین پاور اور جدید طریقہ کار کے ذریعہ ممبئی میں محنت کی ہے اس کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ممبئی میں کورونا کا قہر کم دکھائی دے رہا ہے اسی طرح تھانے کے 29کنٹینمنٹ زون میں بھی سخت اقدام اٹھانے کا حکم دیا گیا ہے ان علاقوں کے افراد بھی خود آکر تفتیش کروائیں ،ماسک اسکریننگ،سرویلنس اور آرٹفیشیل ٹیسٹ کیا جائے گا،کنٹیک ٹریسنگ بڑھایا جائے گا، چیس دی وائرس کا نفاذ کیا جائے گا آکسیجن بیڈ، آئی سی یو بیڈ ، نان آکسیجن بیڈ ،وینٹی لیٹر بیڈ، ایمبولینس کی قلت نہیں ہے۔

ریمڈیسور اور ٹوسلی زوماب انجکشنز کی یہاں کوئی کمی نہیں رہے گی،اس کے علاوہ جو بھی ضروری اشیاءہے جس کی شکایت موصول ہورہی ہے فوری طور پر وہاں فراہم کرائی جاتی ہے ۔ ایکناتھ شندے نے بتایا کہ خود آدتیہ ٹھاکرے بھی ضلع بھر کی کارپوریشنوں کا خود دورہ کر رہے ہیں اور سامان کا جائزہ لے رہے ہیں جن شہروں میں ڈاکٹرز، نرس یا جانچ سینٹر کی کمی ہے ہم وہاں اس کمی کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ تھانے ضلع اور تمام ایسے اضلاع جو زیادہ متاثر ہیں وہاں وزیراعلٰی ادھو ٹھاکرے کی ایماءپر ہم مسلسل دورہ کر کے جمبوسہولیات فراہم کروا رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ بھی کہیں کمی ہے تو ہم عوام اور وہاں کی انتظامیہ کے رابطے میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.